Chapter No 20-پارہ نمبر    ‹           The Ant-27 سورت النمل ›Ayah No-70 ایت نمبر
| وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُنْ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ |
| آسان اُردو | آپﷺ اُن پر غم نہ کریں اور نہ ہی آپﷺ پریشانی میں ہوں اُ س سے جو وہ(آپﷺ کے خلاف)مکر (تدبیریں) کرتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (اے پیغمبر) تم ان لوگوں پر غم نہ کرو، اور یہ جس مکاری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ان کی وجہ سے گھٹن محسوس نہ کرو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اے نبیؐ، اِن کے حال پر رنج نہ کرو اور نہ اِن کی چالوں پر دل تنگ ہو |
| احمد رضا خان | اور تم ان پر غم نہ کھاؤ اور ان کے مکر سے دل تنگ نہ ہو |
| احمد علی | اور ان پر غم نہ کر اور ان کے فریب کرنے سے تنگ دل نہ ہو |
| فتح جالندھری | اور ان (کے حال) پر غم نہ کرنا اور نہ اُن چالوں سے جو یہ کر رہے ہیں تنگ دل ہونا |
| طاہر القادری | اور (اے حبیبِ مکرّم!) آپ ان (کی باتوں) پر غم زدہ نہ ہوا کریں اور نہ اس مکر و فریب کے باعث جو وہ کر رہے ہیں تنگ دلی میں (مبتلاء) ہوں، |
| علامہ جوادی | اور آپ ان کے حال پر رنجیدہ نہ ہوں اور یہ جو چالیں چل رہے ہیں ان کی طرف سے بھی دل تنگ نہ ہوں |
| ایم جوناگڑھی | آپ ان کے بارے میں غم نہ کریں اور ان کے داؤں گھات سے تنگ دل نہ ہوں |
| حسین نجفی | اور (اے رسول(ص)) آپ ان (کے حال) پر غمزدہ نہ ہوں۔ اور جو چالیں یہ چل رہے ہیں اس سے دل تنگ نہ ہوں۔ |
| M.Daryabadi: | And grieve thou not over them nor be straitened because of that which they plot. |
| M.M.Pickthall: | And grieve thou not for them, nor be in distress because of what they plot (against thee). |
| Saheeh International: | And grieve not over them or be in distress from what they conspire. |
| Shakir: | And grieve not for them and be not distressed because of what they plan. |
| Yusuf Ali: | But grieve not over them, nor distress thyself because of their plots. |
آیت کے متعلق اہم نقاط