اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Moon-54 سورت القمر Ayah No-17 ایت نمبر

وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
آسان اُردو اور واقعی، ہم نے قرآن کونصیحت(حاصل کرنے) کے لئے آسان کیا؛ پھر ہے کوئی (یہ بات) یاد رکھنے والا؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان بنادیا ہے۔ اب کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے ؟
ابو الاعلی مودودی ہم نے اِس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے، پھر کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟
احمد رضا خان اور بیشک ہم نے قرآن یاد کرنے کے لیے آسان فرمادیا تو ہے کوئی یاد کرنے والا
احمد علی اور البتہ ہم نے تو سمجھنے کے لیے قرآن کو آسان کر دیا پھر کوئی ہے کہ سمجھے
فتح جالندھری اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
طاہر القادری اور بیشک ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کر دیا ہے تو کیا کوئی نصیحت قبول کرنے والا ہے،
علامہ جوادی اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے
ایم جوناگڑھی اور بیشک ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کر دیا ہے۔ پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے واﻻ ہے؟
حسین نجفی بیشک ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کیلئے آسان بنا دیا ہے سو کوئی ہے نصیحت حاصل کرنے والا۔
=========================================
M.Daryabadi: And assuredly We have made the Qur'an easy for admonition; is there then any one who would be admonished?
M.M.Pickthall: And in truth We have made the Qur'an easy to remember; but is there any that remembereth?
Saheeh International: And We have certainly made the Qur'an easy for remembrance, so is there any who will remember?
Shakir: And certainly We have made the Quran easy for remembrance, but is there anyone who will mind?
Yusuf Ali: And We have indeed made the Qur'an easy to understand and remember: then is there any that will receive admonition?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
اور ایک مسلمہ اصول