Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Moon-54 سورت القمر ›Ayah No-18 ایت نمبر
| كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ |
| آسان اُردو | عاد (قبیلے والوں) نے جھٹلایا. پھر میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا تھا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | عاد کی قوم نے بھی تنبیہ کرنے والوں کو جھٹلانے کا رویہ اختیار کیا، پھر دیکھ لو کہ میرا عذاب اور میری تنبیہات کیسی تھیں ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | عاد نے جھٹلایا، تو دیکھ لو کہ کیسا تھا میرا عذاب اور کیسی تھیں میری تنبیہات |
| احمد رضا خان | عاد نے جھٹلایا تو کیسا ہوا میرا عذاب اور میرے ڈر دلانے کے فرمان |
| احمد علی | قوم عاد نے بھی جھٹلایا تھا پھر (دیکھا) ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا تھا |
| فتح جالندھری | عاد نے بھی تکذیب کی تھی سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا |
| طاہر القادری | (قومِ) عاد نے بھی (پیغمبروں کو) جھٹلایا تھا سو (اُن پر) میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا (عبرت ناک) رہا، |
| علامہ جوادی | اور قوم عاد نے بھی تکذیب کی تو ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا رہا |
| ایم جوناگڑھی | قوم عاد نے بھی جھٹلایا پس کیسا ہوا میرا عذاب اور میری ڈرانے والی باتیں |
| حسین نجفی | قومِ عاد نے بھی (اپنے نبی(ع) کو) جھٹلایا تو دیکھو کیسا تھا میرا عذاب اور میرے ڈراوے؟ |
| M.Daryabadi: | And there belied the 'A-ad; so how dreadful have been My torment and warning! |
| M.M.Pickthall: | (The tribe of) A'ad rejected warnings. Then how (dreadful) was My punishment after My warnings. |
| Saheeh International: | 'Aad denied; and how [severe] were My punishment and warning. |
| Shakir: | Ad treated (the truth) as a lie, so how (great) was My punishment and My warning! |
| Yusuf Ali: | The 'Ad (people) (too) rejected (Truth): then how terrible was My Penalty and My Warning? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت
قوم عاد کے بارے میں