Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Moon-54 سورت القمر ›Ayah No-37 ایت نمبر
| وَ لَقَدْ رَاوَدُوْهُ عَنْ ضَیْفِهٖ فَطَمَسْنَاۤ اَعْیُنَهُمْ فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَ نُذُرِ |
| آسان اُردو | اور واقعی اُنہوں نے تو اُس(لوطؑ) سے اس کے مہمانوں کو (بھی ایک بُری خواہش کے لئے) چاہا.پھر ہم نے اُن کی آنکھوں کو اندھا کر دیا (اور کہا):پھر چکھو! میرا عذاب اور میرا ڈرانا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور انہوں نے لوط کو ان کے مہمانوں کے بارے میں پھسلانے کی کوشش کی۔ جس پر ہم نے ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا کہ : چکھو میرے عذاب اور میری تنبیہات کا مزہ۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر انہوں نے اُسے اپنے مہمانوں کی حفاظت سے باز رکھنے کی کوشش کی آخر کار ہم نے اُن کی آنکھیں موند دیں کہ چکھو اب میرے عذاب اور میری تنبیہات کا مزا |
| احمد رضا خان | انہوں نے اسے اس کے مہمانوں سے پھسلانا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں میٹ دی (چوپٹ کردیں) فرمایا چکھو میرا عذاب اور ڈر کے فرمان |
| احمد علی | اور البتہ اس سے اس کے مہمانوں کا مطالبہ کرنے لگے تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹا دیں پس (کہا) میرے عذاب اور میرے ڈرانے کا مزہ چکھو |
| فتح جالندھری | اور ان سے ان کے مہمانوں کو لے لینا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹا دیں سو (اب) میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو |
| طاہر القادری | اور بیشک اُن لوگوں نے لُوط (علیہ السلام) سے اُن کے مہمانوں کو چھین لینے کا ارادہ کیا سو ہم نے اُن کی آنکھوں کی ساخت مٹا کر انہیں بے نور کر دیا۔ پھر (اُن سے کہا:) میرے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو، |
| علامہ جوادی | اور ان سے مہمان کے بارے میں ناجائز مطالبات کرنے لگے تو ہم نے ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا کہ اب عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو |
| ایم جوناگڑھی | اور ان (لوط علیہ السلام) کو ان کے مہمانوں کے بارے میں پھسلایا پس ہم نے ان کی آنکھیں اندھی کردیں، (اور کہہ دیا) میرا عذاب اور میرا ڈرانا چکھو |
| حسین نجفی | اور ان لوگوں نے ان کے مہمانوں کے بارے میں برے ارادہ سے ان پر ڈول ڈالے تو ہم نے ان کی آنکھیں موند دیں تو میرے عذاب اور ڈراوے کا مزہ چکھو۔ |
| M.Daryabadi: | And assuredly they solicited him for his guests: then We wiped out their eyes: taste then My torment and My warnings. |
| M.M.Pickthall: | They even asked of him his guests for an ill purpose. Then We blinded their eyes (and said): Taste now My punishment after My warnings! |
| Saheeh International: | And they had demanded from him his guests, but We obliterated their eyes, [saying], "Taste My punishment and warning." |
| Shakir: | And certainly they endeavored to turn him from his guests, but We blinded their eyes; so taste My chastisement and My warning. |
| Yusuf Ali: | And they even sought to snatch away his guests from him, but We blinded their eyes. (They heard:) "Now taste ye My Wrath and My Warning." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
قوم لوط ؑ کے بارے میں