Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                    Mariam-19 سورت مریم  ›Ayah No-93 ایت نمبر
| اِنْ كُلُّ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اِلَّاۤ اٰتِی الرَّحْمٰنِ عَبْدًاؕ |
| آسان اُردو | آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں (اُن میں) کوئی(بھی) نہیں ماسوائے کہ (وہ) رحمان کے پاس ایک غلام ہی آئے گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | آسمانوں اور زمین میں جتنے لوگ ہیں، ان میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو خدائے رحمن کے حضور بندہ بن کر نہ آئے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | زمین اور آسمان کے اندر جو بھی ہیں سب اس کے حضور بندوں کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں |
| احمد رضا خان | آسمانوں اور زمین میں جتنے ہیں سب اس کے حضور بندے ہو کر حاضر ہوں گے، |
| احمد علی | جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ان میں سے ایسا کوئی نہیں جو رحمان کا بندہ بن کر نہ آئے |
| فتح جالندھری | تمام شخص جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سب خدا کے روبرو بندے ہو کر آئیں گے |
| طاہر القادری | آسمانوں اور زمین میں جو کوئی بھی (آباد) ہیں (خواہ فرشتے ہیں یا جن و انس) وہ اللہ کے حضور محض بندہ کے طور پر حاضر ہونے والے ہیں، |
| علامہ جوادی | زمین و آسمان میں کوئی ایسا نہیں ہے جو اس کی بارگاہ میں بندہ بن کر حاضر ہونے والا نہ ہو |
| ایم جوناگڑھی | آسمان وزمین میں جو بھی ہیں سب کے سب اللہ کے غلام بن کر ہی آنے والے ہیں |
| حسین نجفی | آسمانوں اور زمین میں جو کوئی بھی ہے وہ خدائے رحمن کی بارگاہ میں بندہ بن کر حاضر ہونے والے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | None there is in the heavens and the earth but must come unto the Compassionate as a bondman. |
| M.M.Pickthall: | There is none in the heavens and the earth but cometh unto the Beneficent as a slave. |
| Saheeh International: | There is no one in the heavens and earth but that he comes to the Most Merciful as a servant. |
| Shakir: | There is no one in the heavens and the earth but will come to the Beneficent Allah as a servant. |
| Yusuf Ali: | Not one of the beings in the heavens and the earth but must come to (Allah) Most Gracious as a servant. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
قیامت کے دن