حرف جر: ب
Total/Searched:بما کے معنوں میں
| بِمَۤا اُنۡزِلَ | بِمَا كَانُوۡا | بِمَاۤ اَنْزَلَ | ||||||||||||
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَالَّذِيۡنَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِمَۤا اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ۔۔۔۔ | اور جو ایمان رکھتے ہیں اُس پر جو آپ ﷺ کی طرف نازل کیا گیا ہے | اُس پر جو ۔۔۔۔متقین کا وصف | 2:4 |
| وَّلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ بِمَا كَانُوۡا يَكۡذِبُوۡنَ | اور اُن کے لیے ایک درد ناک عذاب ہے اُس وجہ سے جو وہ جھوٹ بولتے ہیں | منافقین کے بارے | 2:10 |
| وَ اٰمِنُوْا بِمَاۤ اَنْزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ | اور ایمان لاﺅاُس پر جو میں نے نازل کیا تصدیق کرتے ہوئے جو تمہارے پاس ہے | بنی اسرائیل کو حکم | 2:41 |
| : | |||
| : | |||
| بِئْسَمَا اشْتَرَوْا بِهٖۤ اَنْفُسَهُمْ اَنْ یَّكْفُرُوْا بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بَغْیًا اَنْ یُّنَزِّلَ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ۔۔۔ | بُرائی ہی ہے جس سے وہ (بنی اسرائیل ) اپنی جانوں کو بیچتے ہیں: کہ وہ کفر(انکار) کریں اُس(قرآن) سے جو اللہ نے نازل کیا ہے بغض (نفرت) سے کہ اللہ اپنے فضل میں سے نازل کرے اُس پر جس کو وہ اپنے بندوں میں سے چاہے | بنی اسرائیل کے بارے | 2:90 |
| وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اٰمِنُوْا بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ ؕ .... | اور جب اُن (بنی اسرائیل )سے کہا جاتا ہے: کہ ایمان لاﺅ اُس پر جو اﷲنے (قرآن) نازل کیاہے..... | بنی اسرائیل کے بارے | 2:91 |
| قَالُوْا نُؤْمِنُ بِمَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا وَ یَكْفُرُوْنَ بِمَا وَرَآءَهٗ١ۗ وَ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَهُمْ١ؕ... | (تو) وہ کہتے ہیں: ہم تو(صرف) ایمان رکھتے ہیں اُس پر جو ہم پر نازل کیا گیا ہے اور وہ کفر (انکار) کرتے ہیں اُس سے جو اُس کے بعد آیا ، اگرچہ وہ حق ہے اور اُس کی بھی تصدیق کرتاہے جو اُن کے پاس (پہلے سے ہی) ہے | بنی اسرائیل کے بارے | 2:91 |
| وَ لَنْ یَّتَمَنَّوْهُ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ | اور وہ ہرگز کبھی بھی اُس (موت) کی تمنا نہیں کریں گے اُس وجہ سے جو اُن کے ہاتھوں نے آگے روانہ کیا اللہ ظالموں(نافرمانبرداروں) کو جاننے والا ہے | بنی اسرائیل کے بارے | 2:95 |
| وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا یَعْمَلُوْنَ۠ | اور اللہ دیکھتاہے جو وہ کرتے ہیں | بنی اسرائیل کے بارے | 2:96 |
| اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ | بے شک ! اللہ دیکھتاہے جو(کچھ) تم کرتے ہو | ایمان والوں کو حکم | 2:110 |
| وَ الْفُلْكِ الَّتِیْ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِمَا یَنْفَعُ النَّاسَ | اور بحری جہازوں ،جو سمندر میں اُس (مال) سے چلتے ہیں جو لوگوں کوفائدہ دیتا ہے | منفرد ایت | 2:164 |
| وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْر | اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ بے شک اللہ اُس کو دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو | بچے کی پرورش, ایت طلاق | 2:233 |
| وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ | اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو اُس سے باخبر ہے | بیوہ کے بارے میں | 2:234 |
| فَاِنْ لَّمْ یُصِبْهَا وَابِلٌ فَطَلٌّ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ | پھر اگر اس (باغ) کو زور کی بارش نہ پڑے تو ہلکی پھوار ہواور اللہ اُس کو دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو | اللہ کی رضا کے لیے خرچ | 2:265 |
| وَّلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ بِمَا كَانُوۡا يَكۡذِبُوۡنَ۔۔۔۔ | اور اُن کے لیے ایک درد ناک عذاب ہے اُس وجہ سے جو وہ جھوٹ بولتے ہیں | 2:10 | |
| فَاَنْزَلْنَا عَلَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا رِجْزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ۠ | پھر ہم (اللہ) نے نازل کیا اُن پرجو ظلم(نافرمانی) کرتے تھے آسمان سے عذاب(رجز) کیوں کہ وہ فسق (برائیاں) کرتے تھے | قوم موسی کو حکم | 2:59 |
| قَالُوْۤا اَتُحَدِّثُوْنَهُمْ بِمَا فَتَحَ اللّٰهُ عَلَیْكُمْ لِیُحَآجُّوْكُمْ بِهٖ عِنْدَ رَبِّكُمْ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ | تو وہ کہتے : کہ کیا تم اُن (مسلمانوں ) سے اُس بارے میں (لمبی چوڑی ) باتیں کرتے ہو جو اﷲ نے تم (بنی اسرائیل ) پرظاہر کیا ہے...... کیا پھر تمہیں عقل نہیں ہے؟ | بنی اسرائیل کے بارے میں | 2:76 |
| أَفَكُلَّمَا جَاءَكُمْ رَسُولٌ بِمَا لَا تَهْوَىٰ أَنفُسُكُمُ اسْتَكْبَرْتُمْ فَفَرِيقًا كَذَّبْتُمْ وَفَرِيقًا تَقْتُلُونَ | کیا پھر جب بھی تمہارے (بنی اسرائیل ) پاس ایک رسول اُس (چیز) کے ساتھ آیا جسے تم خود پسند نہیں کرتے ، توتم تکبر میں آ جاتے، پھر ایک فریق(گروہ )کوتو تم نے جھٹلایا اور ایک گروہ کو تم نے قتل کر ڈالا؟ | بنی اسرائیل کو یاد دہانی | 2:87 |
| لَا یُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْۤ اَیْمَانِكُمْ وَ لٰكِنْ یُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا كَسَبَتْ قُلُوْبُكُمْ١ؕ | اللہ تمہیں تمہاری قسموں میں لغو سے تو نہیں پکڑے گا لیکن تمہیں اس کی وجہ سے تو پکڑے(سزا دے) گا جو تمہارے دلوں نے کیا | محکم ایت قسموں کے بارے | 2:225 |
| اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْر | بے شک اللہ، جو تم کرتے ہو دیکھتا ہے۔ | طلاق کے بارے | 2:237 |
| وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ١ۚ | اور وہ (لوگ)اُس(اللہ) کے علم میں سے کسی بھی شئے کا احاطہ ( یعنی حاصل) نہیں کر سکتے ماسوائے اس کے جووہ چاہے | آیت الکرسی | 2:255 |
| وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ | اور اللہ ، جو تم کرتے ہو اُس سے باخبر ہے | صدقات کے بارے | 2:271 |
| وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِیْمٌ۠ | اور اللہ اُس سے باخبر(علیم) ہے جو تم کرتے ہو | سودے و کاروبار | 2:283 |
| اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مِنْ رَّبِّهٖ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ١ؕ | رسولؐ بھی ایمان لایا جو کچھ اس کی طرف ، اسکے رب کی طرف سے (قرآن) نازل ہوا اور مومنین بھی ( ایمان لائے) | نازل ہوے پر ایمان | 2:285 |
| وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ١ؕ وَ لَیْسَ الذَّكَرُ كَالْاُنْثٰى١ۚ | اور اللہ (توبہتر طور پر ) اُس کوجانتا تھا جو اُس کے ہاں جنم ہوا ۔۔۔ اورمذکر (مرد) نہیں ہوتا جیسے کہ مونث(عورت) | مریم کی پیدائش | 3:36 |
| وَ اُنَبِّئُكُمْ بِمَا تَاْكُلُوْنَ وَ مَا تَدَّخِرُوْنَ١ۙ فِیْ بُیُوْتِكُمْ١ؕ | اللہ کے اذن سے عیسی کے معجزات | 3:49 | |
| رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا بِمَاۤ اَنْزَلْتَ وَ اتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰهِدِیْنَ | ہمارے رب! جو تو نے نازل کیا ہے ہم اُس پر ایمان لاتے ہیں | عیسی کا پیغام | 3:53 |
| وَ لٰكِنْ كُوْنُوْا رَبّٰنِیّٖنَ بِمَا كُنْتُمْ تُعَلِّمُوْنَ الْكِتٰبَ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَدْرُسُوْنَۙ | بلکہ (اُس نے جو کہا، وہ یہ تھا) : کہ رب کے ہی( مخلص) بندے ہو جاﺅ کیوں کہ جو تم کتاب کو سکھاتے بھی ہو اور کیوں کہ جو تم خود بھی( اس کو) پڑھتے ہو | منفرد ایت | 3:79 |
| فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ | پھر اب چکھو عذاب اُس وجہ سے جو تم کفر کیا کرتے تھے | تفرقہ اور اختلاف کرنے والوں کے لیے | 3:106 |
| ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّ كَانُوْا یَعْتَدُوْنَۗ | وہ کیوں کہ وہ باغی تھے اور و ہ حد سے بڑھ جاتے تھے | (اہلِ کتاب میں سے جو فاسق ہیں) | 3:112 |
| اِنَّ اللّٰهَ بِمَا یَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ | بےشک! اللہ ، جو کچھ وہ کرتے ہیں اُس پر حاوی ہے | ایمان والوں کو بتانا | 3:120 |
| بِمَاۤ اَشْرَكُوْا بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا١ۚ | اس وجہ سے جو وہ اللہ سے شرک کرتے ہیں جس کے بارے میں کوئی سند نازل نہیں کی گی ہے | کافرین کے بارے | 3:151 |
| وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ | اوراللہ جانتا ہے اُس کوجو تم کرتے ہو | جنگ احد | 3:153 |
| وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ | اور اللہ جو تم کرتے ہو اُسے دیکھتاہے | جنگ احد کے بعد مومنین کو حکم | 3:156 |
| وَ مَنْ یَّغْلُلْ یَاْتِ بِمَا غَلَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ۚ | اور جو (انسان) خیانت کرتا ہے وہ قیامت کے دن آئے گا اُس (خیانت) سےجو اُس نے کی ہو | جنگ اُحد کے بعد اصول | 3:161 |
| هُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا یَعْمَلُوْنَ | وہ اللہ کے ہاں درجات (میں) ہیں، اوراللہ اُس کو دیکھتا ہے جو وہ (یعنی لوگ)کرتے ہیں | منفرد ایت | 3:163 |
| وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یَكْتُمُوْنَۚ | اور اللہ اُس کوجانتا ہے جو وہ(منافقین) چھپاتے ہیں | جنگ اُحد | 3:167 |
| فَرِحِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ١ۙ | وہ خوش ہیں اُس سے جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا ہے | فی سبیل اللہ قتل ہونے والے | 3:170 |
| وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ بِمَاۤ اٰتَهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ هُوَ خَیْرًا لَّهُمْ١ؕ | اورنہ خیال کریں وہ لوگ جو بخل کرتے ہیں( اس مال و دولت کے بارے میں) جو ﷲ نے انہیں اپنے فضل میں سے (رزق) دیا ہے( کہ) وہ (بخل ،کنجوسی ، ذخیرہ اندوزی کرنا) اُن کے لیے بہتر ہے | منفرد ایت | 3:180 |
| وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌۧ | ، اور اللہ جو تم کرتے ہواُس سے باخبر ہے | منفرد ایت | 3:180 |
| ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْكُمْ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِۚ | پچھلی ایت سے تسلسل | 3:182 | |
| لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اَتَوْا | تم نہ سوچو کہ جو لوگ اتراتے(غرور کرتے) ہیں اُس پر جو کچھ وہ دیتے ہیں | منفرد ایت | 3:188 |
| بِمَا فَضَّلَ اللّٰهُ بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍ | کیوں کہ اللہ نے ان میں سے بعض کوبعض پر فضل کیا ہے، | مردوں کی عورت پر | 4:34 |
| وَّ بِمَاۤ اَنْفَقُوْا مِنْ اَمْوَالِهِمْ١ؕ | اور کیوں کہ وہ (مرد) اپنے مال سے (عورتوں کی ضروریات کے لئے) خرچ کرتے ہیں | مردوں کی عورت پر | 4:34 |
| فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلْغَیْبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰهُ | پس نیک عورتیں (اپنے خاوندوں کی) فرمانبردار ،غیب (مردوں کی عدم موجودگی) میں محافظ ہوتی ہیں اُس (چیز) کی جو ﷲ نے محفوظ کی ہو | مردوں کی عورت پر | 4:34 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اٰمِنُوْا بِمَا نَزَّلْنَا | اے لوگو جن کو کتاب دی گئی ہے: ایمان لاﺅ اُس پرجو ہم نے (قرآن) نازل کیا ہے | اہل کتاب کو حکم | 4:47 |
| اَنَّهُمْ اٰمَنُوْا بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ | کہ وہ اس(قرآن) پر جو آپؐ کی طرف نازل کیا گیا ہے اور جو آپؐ سے قبل نازل کیا گیا تھا ایمان رکھتے ہیں | منفرد آیت | 4:60 |
| وَ اللّٰهُ اَرْكَسَهُمْ بِمَا كَسَبُوْا١ؕ | اور اللہ اُن (منافقین) کو (گمراہی میں)موڑناچاہتا ہے | منافقین کے بارے میں | 4:88 |
| اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا | بے شک اللہ اُس سے باخبر ہے جو کچھ تم کرتے ہو | جنگ کے اصول | 4:94 |
| لِتَحْكُمَ بَیْنَ النَّاسِ بِمَاۤ اَرٰكَ اللّٰہ | اکہ آپؐ لوگوں کے درمیان اُس کے ساتھ جو اللہ نے آپؐ کو دکھایا( سکھایا)ہے فیصلہ کر سکیں | منفرد آیت۔ کتاب کا مقصد | 4:105 |
| وَ كَانَ اللّٰهُ بِمَا یَعْمَلُوْنَ مُحِیْطًا | جو کچھ وہ کرتے ہیں، اللہ اُس پر بہت زیادہ محیط (حاوی، قابو رکھتا) ہے | دھوکے بازوں | 4:108 |
| فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا | تو بے شک! جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اُس کو جانتا ہے | میاں بیوی کی ناچاقی | 2:128 |
| فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا | تو پھر بے شک! جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اُس کو اچھی طرح سے جانتا ہے | منفرد آیت انصاف کے بارے | 2:135 |
| فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِّیْثَاقَهُمْ وَ كُفْرِهِمْ بِاٰیٰتِ اللّٰہ | پھر اُن کے اپنے عہد توڑنے اورا للہ کی آیات سے ان کے کفر(انکار) کرنے ، | اہل کتاب کے بارے | 4:155 |
| یُؤْمِنُوْنَ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ | وہ ایمان رکھتے ہیں اُس پرجو(قرآن) آپؐ کی طرف نازل کیا گیا ہے ،اور جو آپؐ سے پہلے نازل کیا گیا تھا، | اہل کتاب کے بارے | 4:162 |
| لٰكِنِ اللّٰهُ یَشْهَدُ بِمَاۤ اَنْزَلَ اِلَیْكَ اَنْزَلَهٗ بِعِلْمِهٖ١ۚ | لیکن اللہ (خود) گواہی دیتا ہے اُس کی جو آپؐ کی طرف نازل (قرآن) کیا گیا ہے؛(کہ) اُس (اللہ) نے اس (قرآن) کو اپنے علم سے نازل کیا ہے | منفرد آیت | 4:166 |
| اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ | بے شک! اللہ اُس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو | انصاف عدل کے بارے | 5:8 |
| فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِّیْثَاقَهُمْ | پھراور اُن کے اپنے عہد توڑنے کی وجہ سے، | میثاق بنی اسرائیل | 5:13 |
| وَ سَوْفَ یُنَبِّئُهُمُ اللّٰهُ بِمَا كَانُوْا یَصْنَعُوْنَ | اورعنقریب اللہ اُن کو بتائے گا اُس بارے میں جو وہ کیا کرتے ہیں | عیسایوں سے معاہدہ | 5:14 |
| جَزَآءًۢ بِمَا كَسَبَا نَكَالًا مِّنَ اللّٰہ | (یہ) جزا(سزا) ہے اُس وجہ سے جووہ کریں اللہ کی طرف سے مثالی سزا | محکم آیت | 5:38 |
| بِمَا اسْتُحْفِظُوْا مِنْ كِتٰبِ اللّٰہ | اُس وجہ سے جو وہ اللہ کی کتاب کے محافظ بنائے گے تھے اور | تورات | 5:44 |
| وَ مَنْ لَّمْ یَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ | اور جو (انسان) اُس سے فیصلہ نہیں کرتا جو اللہ نے نازل (کتاب) کی ہو | تورات | 5:44 |
| وَ مَنْ لَّمْ یَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰہ | اور جو (انسان) اُس سے فیصلہ نہیں کرتا جو اللہ نے نازل (کتاب) کی ہو | تورات | 5:45 |
| وَ لْیَحْكُمْ اَهْلُ الْاِنْجِیْلِ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فِیْهِ١ؕ | اور اہلِ انجیل ( اپنے) فیصلے کریں اُس سے جو اللہ نے اس(کتاب) میں نازل کیا ہے | انجیل | 5:47 |
| ١ؕ وَ مَنْ لَّمْ یَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰہ | اور جو (انسان) اُس سے فیصلہ نہیں کرتا جو اللہ نے نازل (کتاب) کی ہو: | انجیل | 5:47 |
| فَاحْكُمْ بَیْنَهُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ | چنانچہ آپؐ اُن (اہل کتاب)کے درمیان فیصلہ کریں اُس سے جو اللہ نے (قرآن) نازل کیاہے | قرآن | 5:48 |
| فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَۙ | ، پھر وہ تمہیں بتائے گا اُس بارے میں جس میں تم اختلاف کیا کرتے ہو؛ | مختلف اُمتیں اور شریعتیں | 5:48 |
| وَ اَنِ احْكُمْ بَیْنَهُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰہ | ور کہ آپؐ ان (اہل کتاب)کے درمیان فیصلہ کریں اُس (قرآن)سے جو اللہ نے نازل کیا ہے | قرآن سے فیصلے | 5:49 |
| وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا كَانُوْا یَكْتُمُوْنَ | اور اللہ اُس کو جانتا ہے جو وہ (اہلِ کتاب ) چھپا رہے تھے | اہل کتاب | 5:61 |
| كُلَّمَا جَآءَهُمْ رَسُوْلٌۢ بِمَا لَا تَهْوٰۤى اَنْفُسُهُمْ١ۙ | جب بھی اُن کے پاس ایک رسول آیااُس (چیز) سے جو اُن کے دل پسند نہ کرتے (تو وہ باغی ہو جاتے) ، | منفرد آیت | 5:70 |
| وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا یَعْمَلُوْنَ | اور اللہ دیکھتا ہے اُس کو جو وہ کرتے ہیں | بنی اسرائیل | 5:71 |
| ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّ كَانُوْا یَعْتَدُوْنَ | یہ اسلیے (ہوا)کیوں کہ وہ (بنی اسرائیل) باغی ہوئے اور حد سے زیادہ بڑھ جایا کرتے تھے | بنی اسرائیل | 5:78 |
| فَاَثَابَهُمُ اللّٰهُ بِمَا قَالُوْا | پھر اﷲ نے ان کو اجر دیا اس وجہ سے جو اُنہوں نے کہا | عیسایوں کے بارے | 5:85 |
| وَ لٰكِنْ یُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُّمُ الْاَیْمَانَ١ۚ | لیکن تمہیں پکڑے گا اُس وجہ سے جو تم نے پکی قسمیں کی ہوں گی | اہل ایمان کو حکم | 5:89 |
| فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ | پھر وہ تمہیں بتائے گا اُس بارے میں جو تم کیا کرتے تھے | محکم ایت | 5:105 |
| قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ | پھر عذاب چکھو اُس وجہ سے جو تم کفر(انکار)کیا کرتے تھے | قرآن کے انکاری مشرکین کے لیے | 6:30 |
| حَتّٰۤى اِذَا فَرِحُوْا بِمَاۤ اُوْتُوْۤا | حتی کہ جب وہ اُن (چیزوں) سے جو اُن کو دی گئی تھیں خوش ہو رہے تھے | اُپﷺسےپہلے والے لوگ | 6:44 |
| یَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ | تو اُن کوعذاب لگے گا اُس وجہ سے جو وہ نافرمانی (عہد شکنی )کرتے ہیں | منفرد آیت | 6:49 |
| ثُمَّ یُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ | پھر وہ تمہیں بتائے گا اُس بارے جو تم کیا کرتے تھ | شان باری تعالی | 6:60 |
| وَ ذَكِّرْ بِهٖۤ اَنْ تُبْسَلَ نَفْسٌۢ بِمَا كَسَبَتْ١ۖۗ | اور اس(قرآن) سے یاد کروائیں کہ کہیں ایک نفس (انسان) برباد ہو جائے اُس وجہ سے جو اُس نے کیا ہو | منفرد آیت | 6:70 |
| اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اُبْسِلُوْا بِمَا كَسَبُوْا١ۚ | یہی ہیں وہ لوگ جو برباد ہوں گے اُس وجہ سے جو اُنہوں نے کیا ہو گا | منفرد آیت | 6:70 |
| لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِیْمٍ وَّ عَذَابٌ اَلِیْمٌۢ بِمَا كَانُوْا یَكْفُرُوْنَ | اُن کے لیے اُبلتے پانی سے مشروب اور درد ناک عذاب ہے اُس وجہ سے جو وہ کفر کیا کرتے تھے | منفرد آیت | 6:70 |
| بِمَا كُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ غَیْرَ الْحَقِّ | اُس وجہ سے جو تم اللہ پر ناحق کہا کرتے تھے | ظالمین (نافرمانبرداروں) کی موت | 6:93 |
| فَیُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ | پھروہ اُن کو بتائے گا اُس بارے میں جو وہ کیا کرتے تھے | واضح احکامات | 6:108 |
| سَیُجْزَوْنَ بِمَا كَانُوْا یَقْتَرِفُوْنَ | ، اُن کو جزاءدی جائے گی اُس وجہ سے جو وہ کماتے تھے | منفرد و محکم آیت | 6:120 |
| بِمَا كَانُوْا یَمْكُرُوْنَ | اُس وجہ سے جو وہ مکر کرتے ہیں | مکر کرنے والے (کافرین ) | 6:124 |
| وَ هُوَ وَلِیُّهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ | اور وہ (اللہ)ان کا ولی (بچانے والا دوست) ہے اُس وجہ سے جو وہ کیا کرتے تھے | یاد رکھنے والے لوگ | 6:126 |
| بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ | اس وجہ سے جو وہ کماتے (اعمال کرتے) ہیں | انسان اور جنات | 6:129 |
| سَیَجْزِیْهِمْ بِمَا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ | وہ(اللہ) اُن کو جزا (سزا)دے گا اس وجہ سے جو وہ من گھڑت(جھوٹ) کیا کرتے تھے | مشرکین | 6:138 |
| سُوْٓءَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوْا یَصْدِفُوْنَ | و بُرے عذاب کی جزاءدیں گے اُس وجہ سے جو وہ پھرتے ہیں | قرآن الحکیم | 6:157 |
| ثُمَّ یُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ | ،پھر وہ (اللہ) اُن کو (واضح طور پر) بتائے گا اُس بارے میں جو وہ کیا کرتے تھے | محکم آیت | 6:159 |
| فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ | پھر وہ (رب)تم کووہ بتائے گا اُس بارے میں جس میں تم اختلاف کیا کرتے تھے | محکم آیت | 6:164 |
| بِمَا كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَظْلِمُوْنَ | ا اس وجہ سے جو وہ ہماری آیات سے ظلم(ناانصافی) کیا کرتے تھے | جن کا وزن اعمال ہلکا ہوگا | 7:9 |
| قَالَ فَبِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ | اُس (ابلیس) نے کہا: پھر چوں کہ تُو نے (اے اللہ) مجھے گمراہ کر ہی دیا ہے | ابلیس کا چیلنج | 7:16 |
| فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ | ، پس عذاب کو چکھو اُس کی وجہ سے جو تم (عمل) کمایا کرتے تھے | کافرین جنوں اور انسانوں سے | 7:39 |
| بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ | اُس وجہ سے جو تم( اعمال) کیا کرتے تھے | جنت میں ہمیشہ رہنے والے | 7:43 |
| فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ | ؟ اگر تم سچوں میں سے ہو توپھر لے آﺅ ہم پر (وہ عذاب) جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو | ھود ؑ کے بارے | 7:70 |
| ١ؕ قَالُوْۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلَ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ | اُن (غریبوں) نے کہا: بے شک! جس (ہدایت) کے ساتھ وہ(صالح) بھیجا گیا ہے ہم ایمان رکھتے ہیں | صالح کے بارے | 7:74 |
| وَ قَالُوْا یٰصٰلِحُ ائْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ | اور اُنہوں نے کہا: اے صالح ؑ ! اب ہم پر وہ (عذاب) جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو | صالح کے بارے | 7:77 |
| وَ لٰكِنْ كَذَّبُوْا فَاَخَذْنٰهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ | لیکن اُنہوں نے(ہر رسول کو) جھٹلایا پھر ہم نے اُن کو جکڑ | علمی آیت ایک اصول | 7:96 |
| ١ۚ فَمَا كَانُوْا لِیُؤْمِنُوْا بِمَا كَذَّبُوْا مِنْ قَبْلُ١ؕ | ، پھر وہ (لوگ) ایمان نہیں لا سکتے تھے اُس پر جس کووہ پہلے ہی جھٹلا چکے تھے | سبق | 7:101 |
| بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَ١ۚ | اُس وجہ سے جو اُس نے تیرے ساتھ عہد کیا ہوا ہے | قوم فرعون | 7:134 |
| عَلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۙ۬ بِمَا صَبَرُوْا١ؕ | (اچھا) لفظ بنی اسرائیل پر پورا ہوا اس وجہ سے جو وہ صابر رہے؛ | قوم موسی | 7:137 |
| اَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ السُّفَهَآءُ مِنَّا١ۚ | کیا تُو ہمیں ہلاک کرے گااُس وجہ سے جوہم میں سے بیوقوفوں نے کیا؟ | قوم موسی، بچھڑا | 7:155 |
| بِمَا كَانُوْا یَظْلِمُوْنَ | اُس وجہ سے جو وہ ظلم (نافرمانی) کرتے تھے | قوم موسی | 7:162 |
| كَذٰلِكَ١ۛۚ نَبْلُوْهُمْ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ | اسطرح ہم نے ان کو آزمایا اس وجہ سے جو وہ فسق(نافرمانی) کرتے تھے | قوم موسی | 7:163 |
| بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ | اس وجہ سے کہ وہ نافرمانی(فسق) کرتے تھے | قوم موسی | 7:165 |
| اَفَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ الْمُبْطِلُوْنَ | کیا تُو (اے اللہ) ہمیں ہلاک کرے (سزا دے ) گا اُس کی وجہ سے جو کہ جھوٹوں نے (شروع) کیاتھا | قوم موسی | 7:173 |
| فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ | چنانچہ عذاب کو چکھو اس وجہ سے جو تم کفر کرتے ہو | (کافرین) کی نماز | 8:35 |
| فَاِنِ انْتَهَوْا فَاِنَّ اللّٰهَ بِمَا یَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ | ، پھر اگر وہ (کافرین مسلمانوں کو تنگ کرنے سے )باز آ جائیں، تو پھربے شک! اللہ، جو وہ(کافرین) کرتے ہیں دیکھتا ہے | کافرین اگر باز نہ آ جائیں | 8:39 |
| وَ اللّٰهُ بِمَا یَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ | ، اور اللہ، جو وہ(ایسے لوگ اعمال) کرتے ہیں گھیرے ہوئے ہے | محکم آیت | 8:47 |
| ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْكُمْ | یہ (عذاب اس لیے) ہے اس وجہ سے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے روانہ کیا ، | جنگ بدر | 8:50 |
| وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ | اور اللہ، جو تم کرتے ہو دیکھتاہے | دوستی کا معیار | 8:72 |
| وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ | اوراللہ باخبر ہے اُس سے جو تم کرتے ہو | مومنین اور مشرکین کی جنگ | 9:16 |
| وَّ ضَاقَتْ عَلَیْكُمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ | اور زمین وسیع ہونے کے باوجود ، تم پرتنگ کر دی گئی؛ | تاریخی آیت | 9:25 |
| تُنَبِّئُهُمْ بِمَا فِیْ قُلُوْبِهِمْ١ؕ | ، جو ان (مسلمانوں)کوواضح کر دے جو کہ اِن(منافقین) کے دلوں میں ہے | منافقین کے بارے | 9:63 |
| وَ هَمُّوْا بِمَا لَمْ یَنَالُوْا | اور اُنہوں نے اُس(چیز) کی ہمت کی جو وہ حاصل نہ کر سکے، | منافقین کے متعلق | 9:74 |
| بِمَاۤ اَخْلَفُوا اللّٰهَ مَا وَعَدُوْهُ | اس وجہ سے کہ انہوں نے خلاف ورزی کی جو اُنہوں نے اُس(اللہ) سے وعدہ کیا تھا | منافقین کے متعلق | 9:77 |
| وَ بِمَا كَانُوْا یَكْذِبُوْنَ | اوراس وجہ سے کہ جو وہ جھوٹ بولتے تھے | منافقین کے متعلق | 9:77 |
| جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ | جزا (سزا) ہو گی اُس وجہ سے جو وہ کمایا (یعنی عمل کیا)کرتے تھے | منافقین | 9:82 |
| فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ | ، پھر وہ (اللہ) تمہیں بتائے گا اس بارے میں جو تم (دنیاوئی زندگی میں اعمال) کیا کرتے تھے | جہاد سے بھاگنے والے | 9:94 |
| جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ | ایک جزا (سزا) ہے اُس وجہ سے جو وہ(عمل) کمایا کرتے تھے | جہاد سے بھاگنے والے | 9:95 |
| فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۚ | پھر وہ (اللہ) تمہیں واضح طور پر بتائے گا اُس بارے میں جو تم (دنیاوی زندگی میں کام) کیا کرتے تھے | اعمال صالح کو برائی سے ملانے والے | 9:105 |
| حَتّٰۤى اِذَا ضَاقَتْ عَلَیْهِمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ | ، حتی کہ جب زمین، جتنی بھی کشادہ تھی، اُن پر تنگ کر دی گئی، اور اُ | رحم فرمایا | 9:118 |
| وَّ عَذَابٌ اَلِیْمٌۢ بِمَا كَانُوْا یَكْفُرُوْنَ | اور ایک درد ناک عذاب ہو گا اُس وجہ سے جو وہ کفر کیا کرتے تھے | کفر کرنے والوں | 10:4 |
| اُولٰٓئِكَ مَاْوٰهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ | یہی( لوگ) ہیں اُن کا ٹھکانہ آگ ہو گا اس وجہ سے جو وہ (دنیاوی زندگی میں عمل) کماتے رہے | اللہ سے ملاقات،دنیاوی زندگی، اورآیات الہی سے غافل | 10:8 |
| قُلْ اَتُنَبِّئُوْنَ اللّٰهَ بِمَا لَا یَعْلَمُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ١ؕ | (آپؐ) کہیں: کیا تم اللہ کو بتاتے ہو اُس بارے میں جو وہ نہ تو آسمانوں میں اور نہ ہی زمین میں جانتا ہے؟ | دون اللہ | 10:18 |
| فَنُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ | پھرہم تمہیں بتائیں گے اُس بارے میں جو تم (دنیاوی زندگی میں) کیا کرتے تھے | انسانوں کی فطرت | 10:23 |
| اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌۢ بِمَا يَفۡعَلُوۡنَ | بے شک! اللہ جانتا ہے اُس بارے میں جو وہ (مشرک)کرتے ہیں | شان باری تعالی | 10:36 |
| بَلۡ كَذَّبُوۡا بِمَا لَمۡ يُحِيۡطُوۡا بِعِلۡمِهٖ | نہیں! اُنہوں نے (اس چیزکو )جھٹلایا، جس کے علم کاوہ احاطہ نہ کر سکے | قرآن کی سچائی | 10:39 |
| هَلۡ تُجۡزَوۡنَ اِلَّا بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡسِبُوۡنَ | کیا تمہیں جزا (سزا)دی جا رہی ہے ماسوائے اس وجہ سے جو تم کمایا(کیا) کرتے تھے | مجرمین سے | 10:52 |
| بِمَا كَانُوۡا يَكۡفُرُوۡنَ | اُس وجہ سے جو وہ کفر( انکار) کیا کرتے تھے | مشرکین | 10:70 |
| فَمَا كَانُوْا لِیُؤْمِنُوْا بِمَا كَذَّبُوْا بِهٖ مِنْ قَبْلُ | پھر وہ (لوگ ایسے) نہیں تھے کہ ایمان لے آتے اُس(چیز) پر جس کو وہ پہلے ہی جھٹلا چکے تھے | نوحؑ کی کہانی | 10:74 |
| اَللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ١ۖۚ | اللہ جانتا ہے اُس بارے میں جو اُن (لوگوں) کے دلوں میں ہے | نوحؑ کا قوم کو جواب | 11:31 |
| فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ | ؛ اگر تُو سچوں میں سے ہے تو لے آ ہمارے پاس(وہ عذاب) جس کی تُو ہمیں دھمکی دیتا ہے | قوم کا نوحؑ کو جواب | 11:32 |
| فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَۚۖ | لہذا جو حرکتیں یہ لوگ کرتے رہے ہیں، تم ان پر صدمہ نہ کرو | نوحؑ کے بارے میں | 11:36 |
| اِنَّ رَبِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ | بے شک! میرا رب اُس کو جو تم (اعمال) کرتے ہو گھیرے ہوئے ہے | شعیبؑ کے بارے میں | 11:92 |
| اِنَّهٗ بِمَا یَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ | بے شک! وہ اُس سے باخبر ہے جو وہ(کام) کرتے ہیں | کتاب موسیؑ میں اختلاف | 11:111 |
| اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ | بے شک! وہ (اللہ) اُس کودیکھتاہے جو تم ( لوگ)کرتے ہو | آپﷺ اور مومنین کو حکم | 11:112 |
| بِمَاۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ هٰذَا الْقُرْاٰنَ١ۖۗ | اس سے جو ہم نے آپؐ کی طرف یہ قرآن وحی کیا ہے | قرآن کے بارے | 12:3 |
| وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِمَا یَعْمَلُوْنَ | اور اللہ تو اُس (کام)کو جانتا تھا جو وہ کر رہے تھے | یوسفؑ کی کہانی | 12:19 |
| فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ | پھر تم افسوس نہ کرو اُس وجہ سے جووہ(سلوک) کرتے رہے ہیں | یوسفؑ کی کہانی | 12:69 |
| وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا تَصِفُوْنَ | اور اللہ تو (اُس کی حقیقت) جانتا ہے اُس بارے میں جو تم بیان کر رہے ہو | یوسفؑ کی کہانی | 12:77 |
| ١ۚ وَ مَا شَهِدْنَاۤ اِلَّا بِمَا عَلِمْنَا | ہم تو گواہی نہیں دیتے ماسوائے اُس بارے میں جس کا ہمیں علم ہے | یوسفؑ کی کہانی | 12:81 |
| سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِؕ | (یہ کہتے ہوئے) کہ تم پر سلام (سلامتی) ہو اُس وجہ سے جو تم نے صبر کیا تھا پھر اچھا !عاقبت کا گھر ہے | اول الباب | 13:24 |
| تُصِیْبُهُمْ بِمَا صَنَعُوْا قَارِعَةٌ | (ان کے لیے ) نہیں رکتی کہ اُن کو ایک تباہی لگتی رہے اُس وجہ سے جو وہ کرتے ہیں | ایمان والوں کو بتانا | 13:31 |
| اَفَمَنْ هُوَ قَآئِمٌ عَلٰى كُلِّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ١ۚ | کیاپھر وہ (ہستی)جو ہر نفس(جاندار) کے کئے پرنگران ہے (برابر ہے اُس کے جو کچھ نہیں جانتاہے) ؟ | سوال | 13:33 |
| ١ؕ اَمْ تُنَبِّئُوْنَهٗ بِمَا لَا یَعْلَمُ فِی الْاَرْضِ | و کیا تم اُس (اللہ) کو کسی اُس( چیز کے) بارے بتاﺅگے جو وہ زمین میں نہیں جانتا ہے؟ | سوال | 13:33 |
| وَ الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ | اورجن کو ہم نے کتاب دی وہ (لوگ) خوشی مناتے ہیں اُس وجہ سے جو آپؐ کی طرف نازل(قرآن) کیا گیا ہے | جن کو کتاب دی گئی | 13:36 |
| وَ قَالُوْۤا اِنَّا كَفَرْنَا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ | اور کہا: بے شک! ہم اُس سے کفر کرتے ہیں جس (چیز) کے ساتھ تم بھیجے گے ہو | پہلے والے لوگوں کے احوال | 14:9 |
| ١ؕ اِنِّیْ كَفَرْتُ بِمَاۤ اَشْرَكْتُمُوْنِ مِنْ قَبْلُ١ؕ | بے شک! میں اُس سے انکار کر تا ہوں جوپہلے تم مجھے شریک کرتے تھے | حساب و کتاب والے شیطان کا کہنا | 14:22 |
| قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاُزَیِّنَنَّ لَهُمْ فِی الْاَرْضِ | اُس نے کہا: میرے رب! کیوں کہ تُو نے مجھے گمراہ کر ہی دیا ہے تو میں واقعی اُن کے لیے زمین میں خوبصورتی کروں گا | ابلیس کا کہنا | 15:39 |
| قَالَ اَبَشَّرْتُمُوْنِیْ عَلٰۤى اَنْ مَّسَّنِیَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُوْنَ | اُس (ابراہیمؐ) نے کہا: کیاتم مجھے اس پر خوشخبری دیتے ہو کہ مجھے تو بڑھاپالگ چکا ہے؟ پھرکیا ہے جو تم مجھے خوشخبری دے سکتے ہو؟ | ابراہیم ؑ کے مہمان | 15:54 |
| قَالُوْا بَلْ جِئْنٰكَ بِمَا كَانُوْا فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ | اُنہوں نے کہا: نہیں! ہم آپ کے پاس وہ (چیز)لائے ہیں جس میں وہ(لوگ) جھگڑتے (بحث کرتے) ہیں | لوط ؑ کے بارے میں | 15:63 |
| فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ | چنانچہ اعلان کر یں اُس بارے میں جو آپؐ کوحکم دیا گیا ہے، اور مشرکین سے کنارہ کریں | آپﷺ کو حکم | 15:94 |
| وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ یَضِیْقُ صَدْرُكَ بِمَا یَقُوْلُوْنَۙ | اورہم واقعی جانتے ہیں کہ بے شک آپؐ کاسینہ (دل) تنگ ہوتا ہے اُس سے جو وہ (مشرکین)کہتے ہیں | معلوماتی آیت | 15:97 |
| بَلٰۤى اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ | نہیں! بے شک اللہ تو جانتا ہے اُس بارے میں جوتم کیا کرتے تھے | (یہ کافر) | 16:28 |
| ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ | ! جنت میں داخل ہو جاؤ اُس وجہ سے جو تم (اعمال) کیا کرتے تھے | فرشتوں کا متقین کو وقت وفات کہنا | 16:32 |
| لِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ؕ | تاکہ وہ(مشرک) کفر(انکار) کریں اُس سے جو ہم نے اُن کو دیا. | شرک کرنے والے | 16:55 |
| بِمَا كَانُوْا یُفْسِدُوْنَ | اس وجہ سے جو وہ فساد (بُرائیاں)کیا کرتے تھے | قیامت کے دن | 16:88 |
| وَ تَذُوْقُوا السُّوْٓءَ بِمَا صَدَدْتُّمْ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۚ | اور تم تکلیف(برائی) چکھو اس وجہ سے جو تم نے (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکا | محکم آیت | 16:94 |
| وَ اِذَا بَدَّلْنَاۤ اٰیَةً مَّكَانَ اٰیَةٍ١ۙ وَّ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُنَزِّلُ | جب ہم ایک آیت کو کسی(دوسری)آیت کی جگہ سے بدلتے ہیں۔اور اللہ جانتا ہے اُس بارے میں جو وہ نازل کرتا ہے۔ | تو لوگ آپﷺ کو الزام دیتے ہیں | 16:101 |
| فَاَذَاقَهَا اللّٰهُ لِبَاسَ الْجُوْعِ وَ الْخَوْفِ بِمَا كَانُوْا یَصْنَعُوْنَ | پھر اللہ اُس(بستی) کو بھوک اور خوف کا لباس چکھا (یعنی ڈال)دیا اُس وجہ سے جووہ(لوگ)کیا کرتے تھے | ایک بستی کی مثال | 16:112 |
| رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَا فِیْ نُفُوْسِكُمْ١ؕ | تمہارارب! وہ اُس کو جانتا ہے جو جو تمہارے دلوں میں (ہوتا)ہے. | شان الہی | 17:25 |
| حْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَسْتَمِعُوْنَ بِهٖۤ | میں علم ہے اُس بارے میں جو وہ اس(قرآن) سے سننا چاہتے ہیں | آخرت پر ایمان نہ رکھنے والے اور قرآن | 17:46 |
| فَیُغْرِقَكُمْ بِمَا كَفَرْتُمْۙ | پھر تمہیں غرق کر دے اُس وجہ سے جو تم کفر(ناشکری) کرتے ہو | ایک سوال؟ | 17:69 |
| قَالُوْا رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثْتُمْؕ | . اُنہوں نے کہا: تمہارا رب اُس(عرصے) سے باخبر ہے جو کہ تم واقعی سوئے رہے | اصحاب الکہف | 18:19 |
| قُلِ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوْاۚ | (آپؐ) کہیں: اللہ ہی باخبر ہے ہے اُس(عرصے) سے جو وہ واقعی سوئے. | اصحاب الکہف | 18:26 |
| لَوْ یُؤَاخِذُهُمْ بِمَا كَسَبُوْا لَعَجَّلَ لَهُمُ الْعَذَابَؕ | . اگر وہ اُن کو (اب) پکڑے اُس وجہ سے جو وہ کماتے (کرتے) ہیں، تو وہ واقعی اُن کے لیے جلد عذاب کر دے، | لیکن اُن کو مقررہ مدت دیتا ہے | 18:58 |
| قَالَ لَا تُؤَاخِذْنِیْ بِمَا نَسِیْتُ | اُس(موسٰیؐ)نے کہا: مجھے نہ پکڑیں اُس وجہ سے جو میں بھول گیا | موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات | 18:73 |
| كَذٰلِكَؕ وَ قَدْ اَحَطْنَا بِمَا لَدَیْهِ خُبْرًا | ایسا ہی تھا. اورہم خبر کااحاطہ کیئے ہوئے تھے جو کچھ اُس کے پاس تھا (یعنی ہم اس کے بارے میں سب جانتے تھے.) | ذی القرنین | 18:91 |
| ذٰلِكَ جَزَآؤُهُمْ جَهَنَّمُ بِمَا كَفَرُوْا | وہ اُن کا اجر (بدلہ) ہے: جہنم: کیوں کہ اُنہوں نے انکار (کفر) کیا | اعمال کا خسارہ | 18:106 |
| لِتُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا تَسْعٰى | تاکہ ہر نفس (جاندار) کو بدلہ دیا جائے جو اُس(جاندار) نے کوشش کی ہو | موسیؑ کے بارے | 20:15 |
| اِنِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ | .بے شک! میں اُسکو جو کچھ تم کرتے ہو دیکھتا ہوں | داودؑ کے بارے | 34:11 |
| ذٰلِكَ جَزَیْنٰهُمْ بِمَا كَفَرُوْا١ؕ وَ هَلْ نُجٰزِیْۤ اِلَّا الْكَفُوْرَ | یہ،ہم نے اُن کو بدلہ دیااُس وجہ سے جو وہ کفر کرتے تھے. اورکیا ہم بدلہ(سزا) دیتے ہیں ماسوائے کافروں (ناشکروں) کو؟ | سبا کے رہنے والے | 34:17 |
| قَالَ مُتْرَفُوْهَاۤ١ۙ اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ | اس (بستی) کے امیر لوگوں نے کہا: بے شک! ہم، جس کے ساتھ تم بھیجے گے ہو اُس سے کفر(انکار) کرتے ہیں | ایک حقیقت | 34:34 |
| اِلَّا مَنْ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاُولٰٓئِكَ لَهُمْ جَزَآءُ الضِّعْفِ بِمَا عَمِلُوْا | ماسوائے کہ جو (شخص) ایمان لائے گا اور نیک کام کرئے گا، پس یہی وہ ہیں، (کہ)اُن کے لیے دوگنا بدلہ ہوگا اُس وجہ سے جو اُنہوں نے کیا ہو گا | مال و اولاد کے مقابلے میں | 34:37 |
| وَ اِنِ اهْتَدَیْتُ فَبِمَا یُوْحِیْۤ اِلَیَّ رَبِّیْ١ؕ | اور اگر مجھے ہدایت ملتی ہے تو پھر اس وجہ سے ہے جو کہ میرا رب میری طرف وحی کرتا ہے | آپﷺ کے بارے | 34:50 |
| وَ لَوْ یُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوْا مَا تَرَكَ عَلٰى ظَهْرِهَا مِنْ دَآبَّةٍ | اوراگر اللہ لوگوں کو اُس وجہ سے پکڑ لیتا جو وہ کرتے ہیں، تو وہ اس(زمین) کی سطح پر کسی بھی زندہ چیز کو نہ چھوڑتا؛ | ایک اصول | 35:45 |
| بِمَا غَفَرَ لِیْ رَبِّیْ وَ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُكْرَمِیْنَ | اُس وجہ سے جو میرے رب نے میری مغفرت کی ہے اور مجھے عزت والوں میں سے بنا دیا ہے | بستی کا قصہ | 36:27 |
| اِصْلَوْهَا الْیَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ | آج اس (جہنم) میں (ہی) جلو اس وجہ سے جو تم کفر (انکار) کیا کرتے تھے | قیامت کے دن مجرمین کو | 36:64 |
| وَ تَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ | اور اُن کے پاؤں گواہی دیں گے اُس بارے میں جو وہ کیا کرتے تھے | قیامت کے دن مجرمین کو | 36:66 |
| لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌۢ بِمَا نَسُوْا یَوْمَ الْحِسَابِ | ، اُن کے لیے ایک عذاب شدید ہو گا اس وجہ سے جو وہ حساب کتاب والے دن کو بھول جاتے ہیں | .بے شک! وہ لوگ جو اللہ کی راہ سے گمراہ ہوتے ہیں، | 38:26 |
| ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ١ؕ | .پھر تمہاری واپسی تمہارے رب کی طرف ہے؛ اور پھر وہ تمہیں بتائے گا اُس بارے میں جو تم کیا کرتے تھے | سبحان اللہ | 39:7 |
| وَ وُفِّیَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَا یَفْعَلُوْنَ | اور ہر نفس(جاندار) کو اُس کے کئے کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا. اور وہ (اللہ) اُس سے باخبر ہے جو و ہ (لوگ)کرتے ہیں | یوم قیامت | 39:70 |
| اَلْیَوْمَ تُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ١ؕ | اس دن، ہر نفس (جاندار)کو بدلہ ملے گا اُس وجہ سے جو اس نے کمایا (کیا)؛ | قیامت کے دن | 40:17 |
| الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِالْكِتٰبِ وَ بِمَاۤ اَرْسَلْنَا بِهٖ رُسُلَنَا١ۛ۫ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَۙ | جو لوگ کتاب کو جھٹلاتے ہیں اور اُس کو بھی جو ہم اُس(کتاب) کے ساتھ اپنے رسولوں کو بھیجتے ہیں (یعنی نشانیاں، معجزات) پس عنقریب اُن کو معلوم ہو جائے گا | کتاب سے کذب کرنا | 40:70 |
| ذٰلِكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَفْرَحُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَمْرَحُوْنَۚ | (اُن کو کہا جائے گا): یہ (عذاب) اس وجہ سے ہے جو تم زمین میں بغیر حق کے اتراتے تھے، اور اس وجہ سے جو تم اکڑا کرتے تھے | اللہ کے علاوہ پکارنا | 40:75 |
| فَلَمَّا جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَرِحُوْا بِمَا عِنْدَهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ | پھرجب اُن کے رسول اُن کے پاس (اللہ کی حاکمیت کے) واضح ثبوت سے آئے تو وہ اُس علم کی وجہ سے جو اُن کے پاس تھا اترائے | شان باری تعالی | 40:83 |
| فَلَمَّا رَاَوْا بَاْسَنَا قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَحْدَهٗ وَ كَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهٖ مُشْرِكِیْنَ | پھرجب اُنہوں نے ہمارا عذاب دیکھا، اُنہوں نے کہا: کہ ہم اللہ واحد پرہی ایمان لاتے ہیں اور ہم انکار کرتے ہیں اُس سے جو ہم اُس سے شرک کیا کرتے تھے | پہلے والے لوگ | 40:84 |
| قَالُوْا لَوْ شَآءَ رَبُّنَا لَاَنْزَلَ مَلٰٓئِكَةً فَاِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ | !اُنہوں نے کہا: اگر ہمارا رب چاہتا، تو وہ واقعی فرشتے نازل کر دیتا، پس بے شک! ہم اُس سے کفر(انکار) کرتے ہیں جس کے ساتھ تم (رسول) بھیجے گئے ہو | عاد ثمود | 41:14 |
| فَاَخَذَتْهُمْ صٰعِقَةُ الْعَذَابِ الْهُوْنِ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَۚ | پھر اُن کو ذلیل کر دینے والے عذاب کی کڑک نے جکڑ لیا اُس وجہ سے جو کچھ وہ کمایا (کیا)کرتے تھے | ثمود | 41:17 |
| حَتّٰۤى اِذَا مَا جَآءُوْهَا شَهِدَ عَلَیْهِمْ سَمْعُهُمْ وَ اَبْصَارُهُمْ وَ جُلُوْدُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ | حتی کہ، جب وہ اُس (جہنم) کے پاس آ جائیں گے، اُن کے کان اور اُن کی آنکھیں اور اُن کی کھالیں اُن پرگواہی دیں گے اُس وجہ سے جو وہ (دنیاوی زندگی میں) کیا کرتے تھے | اللہ کے دشمن | 41:20 |
| جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَجْحَدُوْنَ | بدلہ ہے اس وجہ سے جو وہ ہماری آیات سے انکار کیا کرتے تھے | قرآن کے کافرین | 41:28 |
| ١ؕ اِعْمَلُوْا مَا شِئْتُمْ١ۙ اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ | جو چاہتے ہو (اپنی مرضی سے) عمل کرلو. بے شک! وہ، اُس کو دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو | شان باری تعالی | 41:40 |
| فَلَنُنَبِّئَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ لَنُذِیْقَنَّهُمْ مِّنْ عَذَابٍ غَلِیْظٍ | ۔پھر ہم واقعی بتائیں گے ان (لوگوں) کو جو کفر کرتے ہیں اُس بارے میں جو اُنہوں نے کیا ہو گا، اور واقعی ہم اُن کو ایک سخت عذاب سے چکھائیں گے | انسان کی فطرت | 41:50 |
| وَ قُلْ اٰمَنْتُ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنْ كِتٰبٍ١ۚ وَ اُمِرْتُ لِاَعْدِلَ بَیْنَكُمْ١ؕ | اورکہیں: میں اُس پر ایمان لاتا ہوں جو کتاب سے اللہ نے نازل کیا ہے، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان عدل (انصاف) کروں | آپﷺ کو حکم | 42:15 |
| وَ مَاۤ اَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِیْبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ اَیْدِیْكُمْ وَ یَعْفُوْا عَنْ كَثِیْرٍؕ | اورجو بھی مصیبت تمہیں لگتی ہے پھراُس وجہ سے ہے جو تم اپنے ہاتھوں سے کرتے(کماتے) ہو. اوروہ (اللہ تو) بہت (سی چیزوں)سے معاف کر دیتا ہے | شان باری تعالی | 42:30 |
| اَوْ یُوْبِقْهُنَّ بِمَا كَسَبُوْا وَ یَعْفُ عَنْ كَثِیْرٍ٘ | یا وہ ان (جہازوں) کو برباد کر دے اُس وجہ سے جو وہ کرتے (کماتے) ہیں۔۔۔ اور وہ بہت زیادہ (قصوروں)سے معاف کر دیتا ہے۔۔۔ | بحری جہار اور ہوا | 42:34 |
| وَ اِنْ تُصِبْهُمْ سَیِّئَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ فَاِنَّ الْاِنْسَانَ كَفُوْرٌ | اور اگر اُن کو کوئی برائی لگتی ہے اُس وجہ سے جو اُن کے ہاتھ آگے روانہ کرتے ہیں، تو پھر بے شک! انسان کافر(ناشکرا) ہوتا ہے | انسان کی فطرت | 42:48 |
| وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ كَظِیْمٌ | اور اگر اُن (لوگوں)میں سے کسی کو بشارت دی جاتی ہے اُس کی جو وہ رحمان کے لیے مثال دیتا ہے، تو اُس کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اور وہ اندر ہی اندر کھولتاہے | بیٹی کی پیدائش | 43:16 |
| قَالُوْۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ | اُنہوں نے کہا: بے شک! جس کے ساتھ تم بھیجے گے ہو ہم تو اُس سے کفر (انکار) کرتے ہیں | رسولوں کے ساتھ لوگوں کا وطیرہ | 43:24 |
| وَ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَ السّٰحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَ١ۚ اِنَّنَا لَمُهْتَدُوْنَ | اور اُنہوں نے کہا: اے جادو گر! ہمارے لیے اپنے رب کو پکار اس وجہ سے جو عہد تیرے پاس ہے. بےشک! واقعی ہم سیدھی راہ پر چلیں گے | موسیؑ کے بارے | 43:49 |
| وَ تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْۤ اُوْرِثْتُمُوْهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ | اور یہی جنت ہے جس کا تمہیں وارث کیا گیا ہے اس وجہ سے جو تم (دنیاوی زندگی میں اعمال) کیا کرتے تھے | اللہ کے بندے جنت کے وارث | 43:72 |
| لِیَجْزِیَ قَوْمًۢا بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ | تاکہ وہ (اللہ ایسی) قوم کو جزا(بدلہ) دے اُس وجہ سے جو وہ کمایا(یعنی کیا)کرتے تھے | جو اللہ کے دنوں کی اُمید(توقع) نہیں رکھت | 45:14 |
| وَ خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَ لِتُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ | اور اللہ نے آسمانوں اور زمین کو حق (سچائی) سے پیدا کیا اور تاکہ ہر نفس(جاندار) کو بدلہ دیا جائے جو وہ کماتا(کرتا) ہے اور وہ ناانصافی نہیں پائیں گے | کائنات کی تخلیق کا مقصد | 45:22 |
| ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَا تُفِیْضُوْنَ فِیْهِ١ؕ كَفٰى بِهٖ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ؕ | وہ جانتا ہے اُس کوجو تم اس (قرآن کے بارے)میں باتیں کرتے ہو. اس کے بارے میں وہ میرے درمیان اور تمہارے درمیان ایک گواہ کافی ہے | قرآن کے بارے | 46:8 |
| اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ | یہی جنت کے مالک (اصحاب) ہیں وہ اُس میں ہمیشہ رہیں گے، بدلہ(انعام) ہے اُس وجہ سے جو وہ کیا کرتے تھے | اللہ پر توکل کرنے والے | 46:14 |
| فَالْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَفْسُقُوْنَ | .پس آج تمہیں ذلت کا عذاب دیا جاتا ہے اُس وجہ سے جو تم زمین میں بغیر حق تکبر کیا کرتے تھے اور اس وجہ سے جو تم نافرمانی کیا کرتے تھے | کافرین سے کہا جاے گا | 46:20 |
| فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ | اچھا اگر تم سچے ہو تو لے آؤ ہم پر وہ (عذاب) جس کی دھمکی دے رہے ہو۔ | عاد کے متعلق | 46:22 |
| قَالُوْا بَلٰى وَ رَبِّنَا١ؕ قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ | وہ کہیں گے: ہمارے رب کی قسم! ہاں (حقیقت ہے). وہ (اللہ) کہے گا: پھر چکھو عذاب اس وجہ سے جو تم کفر (انکار) کیا کرتے تھے | کافرین سے | 46:34 |
| وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اٰمَنُوْا بِمَا نُزِّلَ عَلٰى مُحَمَّدٍ | اور وہ جو ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں اور اُس پر ایمان لاتے ہیں جو مُحمدﷺ پر نازل کیا گیا ہے۔۔۔ | واضح آیت | 47:2 |
| وَ مَنْ اَوْفٰى بِمَا عٰهَدَ عَلَیْهُ اللّٰهَ فَسَیُؤْتِیْهِ اَجْرًا عَظِیْمًا۠ | ؛ اور جو پورا کرتا ہے جو اللہ کے ساتھ اُس نے عہد کیا ہو، پھر وہ (اللہ) اُس کو ضرورایک عظیم اجر دے گا | ایک اصول | 48:10 |
| ١ؕ بَلْ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا | نہیں، اللہ اُس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو | جنگ میں نہ جانے والے | 48:11 |
| مِنْۢ بَعْدِ اَنْ اَظْفَرَكُمْ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرًا | ، اس کے بعد کہ اُس نے تمہیں اُن پر غلبہ بھی دے دیا. اللہ دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو | تاریخی آیت | 48:24 |
| وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ | اور اللہ دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو | شان الہی | 49:18 |
| نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِجَبَّارٍ | ہمیں اچھی طرح سے معلوم ہے جو وہ (کافرین) کہتے ہیں، اور آپﷺ اُن پر کوئی زبردستی کرنے والے تو نہیں ہیں | آپﷺ کو حکم | 50:45 |
| فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰهُمْ رَبُّهُمْ١ۚ وَ وَقٰهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ | جو اُن کے رب نے اُن کو دیا ہے اُس کی وجہ سے وہ خوش ہوں گے، اور (کیوں کہ) اُن کے رب نے اُن سے جہنم کی آگ کا عذاب دور کر دیا ہے | متقین | 52:17 |
| كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ | (اور یہ اُن سے کہا جائے گا): خوشی سے کھاؤ اور پیواُس وجہ سے جوتم(اعمال) کیا کرتے تھے | متقین | 52:19 |
| ١ؕ كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ | .ہر شخص کے لئے اُس وجہ سے جو وہ کماتا(کرتا)ہے ایک ضمانت ہے | ایک اصول | 52:21 |
| لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰىۚ | تاکہ وہ بدلہ دے اُن لوگوں کو جو برائی کرتے ہیں اُس کی وجہ سے جو وہ کرتے ہیں اور وہ اُن لوگوں کو جو اچھائی کرتے ہیں اچھائی سے بدلہ دے | اللہ کی اتھارٹی کا مقصد | 53:31 |
| اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰىۙ | یا کیا اُس کو اُس بارے خبر نہیں جو موسی ؑ کی کتابوں میں ہے | (شخص) کو دیکھا جو پھرگیا | 53:36 |
| جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ | یہ ایک جزا(بدلہ) ہے اُس وجہ سے جو وہ (دنیاوی زندگی میں) عمل کیا کرتے تھے | المقربون | 56:24 |
| وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ | اور اللہ اُس (چیز)سے جو تم کرتے ہو دیکھنے والا ہے | شان باری تعالی | 57:4 |
| ١ؕ وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰى١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ | اورہر کسی سے اللہ نے اچھائی کا وعدہ تو کیا ہے. اور اللہ اُس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو | جنگ اور قتال میں خرچ | 57:11 |
| لِّكَیْلَا تَاْسَوْا عَلٰى مَا فَاتَكُمْ وَ لَا تَفْرَحُوْا بِمَاۤ اٰتٰكُمْ١ؕ | تاکہ تم اُس(چیز)پر افسوس نہ کرو جو کہ تم سے چلی گئی، اور نہ ہی تم اتراؤ (اکڑو) اُس کی وجہ سے جو تم کو دیا گیا ہو. | تقدیر | 57:23 |
| ذٰلِكُمْ تُوْعَظُوْنَ بِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ | . تمہیں اس سے خبردار کیا جاتا ہے؛ اور اللہ جو تم کرتے ہو اُس سے باخبر ہے | میاں بیوی کے تعلقات | 58:3 |
| یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا فَیُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا١ؕ | (اُس) دن جب اللہ اُن سب کو اُٹھائے(زندہ کرے) گا پھر اُن کو بتائے گا اُس بارے میں جو وہ کرتے تھے | میاں بیوی کے تعلقات کے تناظر میں | 58:6 |
| ثُمَّ یُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ | ؛ پھر قیامت کے دن، وہ اُن کو بتائے گا اُس بارے میں جو وہ کرتے تھے | شان باری تعالی | 58:7 |
| وَ اِذَا جَآءُوْكَ حَیَّوْكَ بِمَا لَمْ یُحَیِّكَ بِهِ اللّٰه | اور جب وہ آپﷺ کے پاس آتے ہیں تو وہ آپﷺ کو اُس (کلمے) سے دعا دیتے ہیں جس سے اللہ آپﷺ کو دعا نہیں دیتا، | تاریخی آیت | 58:8 |
| وَ یَقُوْلُوْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ لَوْ لَا یُعَذِّبُنَا اللّٰهُ بِمَا نَقُوْلُ١ؕ | ، اور وہ اپنے دلوں میں کہتے ہیں: کہ اللہ ہمیں سزا کیوں نہیں دیتا اُس وجہ سے جو ہم کہتے ہیں؟ | تاریخی آیت | 58:8 |
| ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ | .اور اللہ، جو تم کرتے ہو اُس سے باخبر ہے | احکامات | 58:11 |
| وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ | اور اللہ، جو تم کرتے ہو اُس سے باخبر ہے | احکامات | 58:13 |
| وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ | اور اللہ سے ڈرو. بے شک! اللہ، اُس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو | احکامات | 59:18 |
| تُلْقُوْنَ اِلَیْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَ قَدْ كَفَرُوْا بِمَا جَآءَكُمْ مِّنَ الْحَقّ | تم اُن کی طرف دوستی کرتے ہو اوروہ تو اُس سے انکار کر چکے ہیں جو تمہارے پاس حق میں سے آیا ہے، | دوستی کے احکامات | 60:1 |
| وَ اَنَا اَعْلَمُ بِمَاۤ اَخْفَیْتُمْ وَ مَاۤ اَعْلَنْتُمْ | اور میں جانتا ہوں اُس کو جو تم چھپاتے ہو اور جو تم اعلانیہ کرتے ہو؟ | دوستی کے احکامات | 60:1 |
| وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ | .اور اللہ اُسے دیکھتا ہے جو تم (عمل)کرتے ہو | دوستی کے احکامات | 60:3 |
| وَ لَا یَتَمَنَّوْنَهٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ | اور وہ (یہودی)کبھی اس (موت) کی خواہش نہیں کریں گے اس وجہ سے جو اُن کے ہاتھوں نے آگے (آنے والی زندگی کے لئے) روانہ کیا ہے، اور اللہ ظالمین (نافرمانبرداروں)سے باخبر ہے | یہودیوں کی خام خیالی | 62:7 |
| ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ | پھرتم غیب اور حاضر کے جاننے والے کی طرف لوٹا دئیے جاؤ گے، پھر وہ تمہیں اُس بارے بتائے گا جو تم (دنیاوی زندگی میں) کیا کرتے تھے | یہودیوں کی خام خیالی | 62:8 |
| وَ لَنْ یُّؤَخِّرَ اللّٰهُ نَفْسًا اِذَا جَآءَ اَجَلُهَا١ؕ وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ | اور اللہ کسی جاندار (نفس) کو مہلت ہر گزنہیں دیتا ہے جب اُس (جاندار) کا مقررہ وقت آ جاتا ہے، اور اللہ، اُس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو | ایک حقیقت | 63:11 |
| ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ | ، اور اللہ، اُس کو دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو | شان باری تعالی | 64:2 |
| ١ؕ قُلْ بَلٰى وَ رَبِّیْ لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ | (آپﷺ) کہیں: ہاں! میرے رب کی قسم! کہ تم ضرور دوبارہ کھڑے کئے جاؤ گے اور پھر تمہیں بتایا جائے گا اُس بارے میں جو تم نے (دنیاوی زندگی میں) کیا تھا | کفر کرنے والے | 64:7 |
| فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ النُّوْرِ الَّذِیْۤ اَنْزَلْنَا١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ | چنانچہ اللہ، اُس کے رسولﷺ اور جو نور(قرآن) ہم نے نازل کیا ہے اُس پر ایمان لے آؤ.اور اللہ، اُس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو | احکامات | 64:8 |
| كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ | (اور جو بھی وہاں ہوں گے اُن کو یہ کہہ دیا جائے گا): خوشی سے کھاؤ اور پیو اس وجہ سے جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں آگے کے لئے روانہ کیا تھا | قیامت کے بارے | 69:24 |
| فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَۙ | پھر نہیں! میں قسم کھاتا ہوں ہر اُس(چیز) کی جو تم دیکھتے ہو | قسم | 69:38 |
| لِّیَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمْ وَ اَحَاطَ بِمَا لَدَیْهِمْ وَ اَحْصٰى كُلَّ شَیْءٍ عَدَدًا | تاکہ وہ جان جائے کہ اُن (رسولوں) نے واقعی اپنے رب کے احکامات پہنچا دئیے ہیں. اور وہ گھیرے ہوئے ہیں اُس کو جو اُن(رسولوں) کے پاس ہوتا ہے، اور اُس نے تمام چیزوں کی گنتی (حساب کتاب) بھی کی ہوئی ہے | غیب اور اللہ | 72:28 |
| كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِیْنَةٌۙ | ہر نفس (جاندار) اُس کی وجہ سے جو وہ کماتا(کرتا) ہے ایک گروہی ہے | ایک حقیقت | 74:38 |
| یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَؕ | اُس دن انسان کووہ بتا دیا جائے گاجو اس نے آگے روانہ کیا تھا اور جو پیچھے چھوڑ آیا تھا | قیامت کے واقعات | 75:13 |
| وَ جَزٰهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّ حَرِیْرًاۙ | اور اُن کوبدلہ دیا ہے اُس وجہ سے جو وہ صبر کرتے تھے، ایک جنت (باغ) اور ر یشمی لباس | نیکوکار | 76:12 |
| كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ | (اُن کو یہ کہا جائے گا):کھاؤ پیو اور خوش آمدید، اس وجہ سے جو تم کیا کرتے تھے | متقین کے لیے | 77:43 |
| وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ٘ۖ | اور اللہ اُس سے باخبر ہے جو وہ چھپا تے ہیں | کافرین | 84:23 |