اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر                      Council-42 سورت الشوری Ayah No-34 ایت نمبر

اَوْ یُوْبِقْهُنَّ بِمَا كَسَبُوْا وَ یَعْفُ عَنْ كَثِیْرٍ٘
آسان اُردو یا وہ ان (جہازوں) کو برباد کر دے اُس وجہ سے جو وہ کرتے (کماتے) ہیں۔۔۔ اور وہ بہت زیادہ (قصوروں)سے معاف کر دیتا ہے۔۔۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یا (اگر اللہ چاہے) تو ان جہازوں کو لوگوں کے بعض اعمال کی وجہ سے تباہ ہی کردے، اور بہت سوں سے درگزر کر جائے۔
ابو الاعلی مودودی یا (اُن پر سوار ہونے والوں کے) بہت سے گناہوں سے در گزر کرتے ہوئے ان کے چند ہی کرتوتوں کی پاداش میں انہیں ڈبو دے
احمد رضا خان یا انہیں تباہ کردے لوگوں کے گناہوں کے سبب اور بہت معاف فرمادے
احمد علی یا ان کے برے اعمال کے سبب سے انہیں تباہ کر دے اور بہتوں کو معاف بھی کر دیتا ہے
فتح جالندھری یا ان کے اعمال کے سبب ان کو تباہ کردے۔ اور بہت سے قصور معاف کردے
طاہر القادری یا اُن (جہازوں اور کشتیوں) کو اُن کے اعمالِ (بد) کے باعث جو انہوں نے کما رکھے ہیں غرق کر دے، مگر وہ بہت (سی خطاؤں) کو معاف فرما دیتا ہے،
علامہ جوادی یا وہ انہیں ان کے اعمال کی بنا پرہلاک ہی کردے اور وہ بہت سی باتوں کو معاف بھی کردیتا ہے
ایم جوناگڑھی یا انہیں ان کے کرتوتوں کے باعﺚ تباه کردے، وه تو بہت سے خطاؤں سے درگزر فرمایا کرتا ہے
حسین نجفی یا اگر وہ چاہے تو ان (جہازوں) کو تباہ کر دے ان لوگوں کے (برے) اعمال کی وجہ سے اور اگر چاہے تو (ان کے) بہت سے (لوگوںیا گناہوں سے) درگزر فرمائے۔
=========================================
M.Daryabadi: Or He may destroy them because of that which they have earned, and He may pardon many of them.
M.M.Pickthall: Or He causeth them to perish on account of that which they have earned - And He forgiveth much -
Saheeh International: Or He could destroy them for what they earned; but He pardons much.
Shakir: Or He may make them founder for what they have earned, and (even then) pardon most;
Yusuf Ali: Or He can cause them to perish because of the (evil) which (the men) have earned; but much doth He forgive.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے