اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                       The Reality-69 سورت الحاقۃ Ayah No-24 ایت نمبر

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ
آسان اُردو (اور جو بھی وہاں ہوں گے اُن کو یہ کہہ دیا جائے گا): خوشی سے کھاؤ اور پیو اس وجہ سے جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں آگے کے لئے روانہ کیا تھا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (کہا جائے گا کہ) اپنے ان اعمال کے صلے میں مزے سے کھاؤ پیو، جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے تھے۔
ابو الاعلی مودودی (ایسے لوگوں سے کہا جائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے اُن اعمال کے بدلے جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے ہیں
احمد رضا خان کھاؤ اور پیو رچتا ہوا صلہ اس کا جو تم نے گزرے دنوں میں آگے بھیجا
احمد علی کھاؤ اور پیئو ان کاموں کے بدلے میں جو تم نے گزشتہ دنوں میں آگے بھیجے تھے
فتح جالندھری جو (عمل) تم ایام گزشتہ میں آگے بھیج چکے ہو اس کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
طاہر القادری (اُن سے کہا جائے گا:) خوب لطف اندوزی کے ساتھ کھاؤ اور پیو اُن (اَعمال) کے بدلے جو تم گزشتہ (زندگی کے) اَیام میں آگے بھیج چکے تھے،
علامہ جوادی اب آرام سے کھاؤ پیو کہ تم نے گزشتہ دنوں میں ان نعمتوں کا انتظام کیا ہے
ایم جوناگڑھی (ان سے کہا جائے گا) کہ مزے سے کھاؤ، پیو اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم نے گزشتہ زمانے میں کیے
حسین نجفی (ان سے کہاجائے گا) کھاؤ اور پیو مزے اور خوشگواری کے ساتھ ان اعمال کے صلے میں جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کئے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Eat and drink with benefit for that which ye sent on beforehand in dayspast.
M.M.Pickthall: (And it will be said unto those therein): Eat and drink at ease for that which ye sent on before you in past days.
Saheeh International: [They will be told], "Eat and drink in satisfaction for what you put forth in the days past."
Shakir: Eat and drink pleasantly for what you did beforehand in the days gone by.
Yusuf Ali: "Eat ye and drink ye, with full satisfaction; because of the (good) that ye sent before you, in the days that are gone!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قیامت کے بارے میں
دائیں ہاتھ میں جن کو کتاب دی گئی