Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-63 ایت نمبر
| قَالُوْا بَلْ جِئْنٰكَ بِمَا كَانُوْا فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ |
| آسان اُردو | اُنہوں نے کہا: نہیں! ہم آپ کے پاس وہ (چیز)لائے ہیں جس میں وہ(لوگ) جھگڑتے (بحث کرتے) ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | انہوں نے کہا : نہیں، بلکہ ہم آپ کے پاس وہ (عذاب) لے کر آئے ہیں جس میں یہ لوگ شک کیا کرتے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کہا بلکہ ہم تو آپ کے پاس وہ لائے ہیں جس میں یہ لوگ شک کرتے تھے، |
| احمد رضا خان | کہا بلکہ ہم تو آپ کے پاس وہ لائے ہیں جس میں یہ لوگ شک کرتے تھے، |
| احمد علی | وہ بولے کہ نہیں بلکہ ہم آپ کے پاس وہ چیز لے کر آئے ہیں جس میں لوگ شک کرتے تھے |
| فتح جالندھری | انہوں نے کہا: (ایسا نہیں) بلکہ ہم آپ کے پاس وہ (عذاب) لے کر آئے ہیں جس میں یہ لوگ شک کرتے رہے ہیں، |
| طاہر القادری | انہوں نے کہا: (ایسا نہیں) بلکہ ہم آپ کے پاس وہ (عذاب) لے کر آئے ہیں جس میں یہ لوگ شک کرتے رہے ہیں، |
| علامہ جوادی | تو انہوں نے کہا ہم وہ عذاب لے کر آئے ہیں جس میں آپ کی قوم شک کیا کرتی تھی |
| ایم جوناگڑھی | انہوں نے کہا نہیں بلکہ ہم تیرے پاس وه چیز ﻻئے ہیں جس میں یہ لوگ شک شبہ کر رہے تھے |
| حسین نجفی | انہوں نے کہا (نہیں) بلکہ ہم تمہارے پاس وہ چیز (عذاب) لے کر آئے ہیں جس میں (یہ) لوگ شک کیا کرتے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | They said: nay! we have come to thee with that whereof they have been dubitating. |
| M.M.Pickthall: | They said: Nay, but we bring thee that concerning which they keep disputing, |
| Saheeh International: | They said, "But we have come to you with that about which they were disputing, |
| Shakir: | They said: Nay, we have come to you with that about which they disputed. |
| Yusuf Ali: | They said: "Yea, we have come to thee to accomplish that of which they doubt. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
جن کو بھیجا گیا تھا وہ ابرہیم ؑ کے بعد لوط ؑ کے گھر والوں کے پاس آے
ایت نمبر 77 تک یہ موضوع ہے