Chapter No 11-پارہ نمبر    ‹                 Jonah-10 سورت یونس               ›Ayah No-52 ایت نمبر
| ثُمَّ قِيۡلَ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡخُـلۡدِۚ هَلۡ تُجۡزَوۡنَ اِلَّا بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡسِبُوۡنَ |
| آسان اُردو | پھر کہا جائے گا اُن (لوگوں) کو جو ظلم(نافرمانی) کرتے ہیں: (اب) دائمی عذاب چکھو کیا تمہیں جزا (سزا)دی جا رہی ہے ماسوائے اس وجہ سے جو تم کمایا(کیا) کرتے تھے ؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر ظالموں سے کہا جائے گا کہ : اب ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو، تمہیں کسی اور چیز کا نہیں، صرف اس (بدی) کا بدلہ دیا جارہا ہے جو تم کماتے رہے ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر ظالموں سے کہا جائے گا کہ اب ہمیشہ کے عذاب کا مزا چکھو، جو کچھ تم کماتے رہے ہو اس کی پاداش کے سوا اور کیا بدلہ تم کو دیا جا سکتا ہے؟ |
| احمد رضا خان | پھر ظالموں سے کہا جائے گا ہمیشہ کا عذاب چکھو تمہیں کچھ اور بدلہ نہ ملے گا مگر وہی جو کماتے تھے |
| احمد علی | پھر ظالموں سے کہا جائے گا ہمیشگی کا عذاب چکھتے رہو تمہیں نہیں بدلا دیا جاتا مگر اس چیز کا جو تم کرتے تھے |
| فتح جالندھری | پھر ظالم لوگوں سے کہا جائے گا کہ عذاب دائمی کا مزہ چکھو۔ (اب) تم انہیں (اعمال) کا بدلہ پاؤ گے جو (دنیا میں) کرتے رہے |
| طاہر القادری | پھر (ان) ظالموں سے کہا جائے گا: تم دائمی عذاب کا مزہ چکھو، تمہیں (کچھ بھی اور) بدلہ نہیں دیا جائے گا، مگر انہی اعمال کا جو تم کماتے رہے تھے، |
| علامہ جوادی | اس کے بعد ظالمین سے کہا جائے گا کہ اب ہمیشگی کا مزہ چکھو -کیا تمہارے اعمال کے علاوہ کسی اور چیز کا بدلہ دیا جائے گا |
| ایم جوناگڑھی | پھر ﻇالموں سے کہا جائے گا کہ ہمیشہ کا عذاب چکھو۔ تم کو تو تمہارے کیے کا ہی بدلہ ملا ہے |
| حسین نجفی | پھر ظالموں سے کہا جائے گا کہ اب دائمی عذاب کا مزہ چکھو۔ تم جو کچھ (کرتوت) کیا کرتے تھے اس (دائمی عذاب) کے سوا تمہیں اور کیا بدلہ دیا جا سکتا ہے؟ |
| M.Daryabadi: | Thereafter, it will be said unto those who wronged themselves: taste the torment everlasting: ye are requited not save for that which ye have been earning. |
| M.M.Pickthall: | Then will it be said unto those who dealt unjustly Taste the torment of eternity. Are ye requited aught save what ye used to earn? |
| Saheeh International: | Then it will be said to those who had wronged, "Taste the punishment of eternity; are you being recompensed except for what you used to earn?" |
| Shakir: | Then it shall be said to those who were unjust: Taste abiding chastisement; you are not requited except for what you earned. |
| Yusuf Ali: | "At length will be said to the wrong-doers: 'Taste ye the enduring punishment! ye get but the recompense of what ye earned!'" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
واضح ایت۔
مستقبل کی بات