Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹           The Rising of the Dead-75 سورت القیٰمۃ ›Ayah No-13 ایت نمبر
| یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَؕ |
| آسان اُردو | اُس دن انسان کووہ بتا دیا جائے گاجو اس نے آگے روانہ کیا تھا اور جو پیچھے چھوڑ آیا تھا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس دن ہر انسان کو جتلا دیا جائے گا کہ اس نے کیا کچھ آگے بھیجا ہے، اور کیا کچھ پیچھے چھوڑا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایا بتا دیا جائے گا |
| احمد رضا خان | اس دن آدمی کو اس کا سب اگلا پچھلا جتادیا جائے گا |
| احمد علی | اس دن انسان کو بتا دیا جائے گا کہ وہ کیا لایا اور کیا چھوڑ آیا |
| فتح جالندھری | اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے |
| طاہر القادری | اُس دن اِنسان اُن (اَعمال) سے خبردار کیا جائے گا جو اُس نے آگے بھیجے تھے اور جو (اَثرات اپنی موت کے بعد) پیچھے چھوڑے تھے، |
| علامہ جوادی | اس دن انسان کو بتایا جائے گا کہ اس نے پہلے اور بعد کیا کیا اعمال کئے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | آج انسان کو اس کے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے سے آگاه کیا جائے گا |
| حسین نجفی | اس دن انسان کو بتایا جائے گا کہ اس نے کیا (عمل) آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا؟ |
| M.Daryabadi: | To man will be declared on that Day that which he hath sent on and left behind. |
| M.M.Pickthall: | On that day man is told the tale of that which he hath sent before and left behind. |
| Saheeh International: | Man will be informed that Day of what he sent ahead and kept back. |
| Shakir: | Man shall on that day be informed of what he sent before and (what he) put off. |
| Yusuf Ali: | That Day will Man be told (all) that he put forward, and all that he put back. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قیامت کا دن کب ہوگا اُس سوال کے جواب میں
علمی ایت