Chapter No 8-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-39 ایت نمبر
| وَ قَالَتْ اُوْلٰهُمْ لِاُخْرٰهُمْ فَمَا كَانَ لَكُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ |
| آسان اُردو | اور اُن کے پہلے(آنے والے) اپنے آخری( آنے والوں )سے کہیں گے : پھر تم کو ہم پر کوئی فضل تو نہیں تھا ، پس عذاب کو چکھو اُس کی وجہ سے جو تم (عمل) کمایا کرتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور پہلے آنے والے بعد میں آنے والوں سے کہیں گے : تو پھر تم کو ہم پر کوئی فوقیت تو حاصل نہ ہوئی۔ لہذا جو کمائی تم خود کرتے رہے ہو اس کے بدلے عذاب کا مزہ چکھو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور پہلا گروہ دوسرے گروہ سے کہے گا کہ (اگر ہم قابل الزام تھے) تو تمہی کو ہم پر کونسی فضیلت حاصل تھی، اب اپنی کمائی کے نتیجہ میں عذاب کا مزا چکھو |
| احمد رضا خان | اور پہلے پچھلوں سے کہیں گے تو تم کچھ ہم سے اچھے نہ رہے تو چکھو عذاب بدلہ اپنے کیے کا |
| احمد علی | اور پہلے پچھلوں سے کہیں گے پس تمہیں ہم پر کوئی فضیلت نہیں پس بسب اپنی کمائی کے عذاب چکھو |
| فتح جالندھری | اور پہلی جماعت پچھلی جماعت سے کہے گی کہ تم کو ہم پر کچھ بھی فضیلت نہ ہوئی تو جو (عمل) تم کیا کرتے تھے اس کے بدلے میں عذاب کے مزے چکھو |
| طاہر القادری | اور ان کے اگلے اپنے پچھلوں سے کہیں گے: سو تمہیں ہم پر کچھ فضیلت نہ ہوئی پس (اب) تم (بھی) عذاب (کا مزہ) چکھو اس کے سبب جو کچھ تم کماتے تھے، |
| علامہ جوادی | پھر پہلے والے بعد والوں سے کہیں گے کہ تمہیں ہمارے اوپر کوئی فضیلت نہیں ہے لہذا اپنے کئے کا عذاب چکھو |
| ایم جوناگڑھی | اور پہلے لوگ پچھلے لوگوں سے کہیں گے کہ پھر تم کو ہم پر کوئی فوقیت نہیں سو تم بھی اپنی کمائی کے بدلے میں عذاب کامزه چکھو |
| حسین نجفی | اور ان کا پہلا گروہ دوسرے گروہ سے کہے گا۔ کہ (اگر ہم مستوجبِ الزام تھے) تو پھر تم کو ہم پر کوئی فضیلت تو نہ ہوئی؟ بس (ہماری طرح) تم بھی اپنے کئے کی پاداش میں عذاب کا مزہ چکھو۔ |
| M.Daryabadi: | And the first of them will say unto the last of them: ye have then no preference over us; taste then the torment for that which ye were wont to earn. |
| M.M.Pickthall: | And the first of them saith unto the last of them: Ye were no whit better than us, so taste the doom for what ye used to earn. |
| Saheeh International: | And the first of them will say to the last of them, "Then you had not any favor over us, so taste the punishment for what you used to earn." |
| Shakir: | And the foremost of them will say to the last of them: So you have no preference over us; therefore taste the chastisement for what you earned. |
| Yusuf Ali: | Then the first will say to the last: "See then! No advantage have ye over us; so taste ye of the penalty for all that ye did!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
قیامت کے روز کی بات ہے
اللہ کی بابت جھوٹ باندھنے والا یا اُس کی آیات کو جھٹلانے والا