Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Believer-40 سورت المومن ›Ayah No-84 ایت نمبر
| فَلَمَّا رَاَوْا بَاْسَنَا قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَحْدَهٗ وَ كَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهٖ مُشْرِكِیْنَ |
| آسان اُردو | پھرجب اُنہوں نے ہمارا عذاب دیکھا، اُنہوں نے کہا: کہ ہم اللہ واحد پرہی ایمان لاتے ہیں اور ہم انکار کرتے ہیں اُس سے جو ہم اُس سے شرک کیا کرتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب آنکھوں سے دیکھ لیا تو اس وقت کہا کہ : ہم خدائے واحد پر ایمان لے آئے، اور ان سب کا ہم نے انکار کردیا جن کو ہم اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرایا کرتے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا تو پکار اٹھے کہ ہم نے مان لیا اللہ وحدہُ لا شریک کو اور ہم انکار کرتے ہیں اُن سب معبودوں کا جنہیں ہم شریک ٹھیراتے تھے |
| احمد رضا خان | پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھا بولے ہم ایک اللہ پر ایمان لائے اور جو اس کے شریک کرتے تھے ان کے منکر ہوئے |
| احمد علی | پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب آتے دیکھا تو کہنے لگے کہ ہم الله پر ایمان لائےجو ایک ہے اور ہم نے ان چیزوں کا انکار کیا جنہیں ہم اس کا شریک ٹھیراتے تھے |
| فتح جالندھری | پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا تو کہنے لگے کہ ہم خدائے واحد پر ایمان لائے اور جس چیز کو اس کے ساتھ شریک بناتے تھے اس سے نامعتقد ہوئے |
| طاہر القادری | پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا تو کہنے لگے: ہم اﷲ پر ایمان لائے جو یکتا ہے اور ہم نے اُن (سب) کا انکار کر دیا جنہیں ہم اس کا شریک ٹھہرایا کرتے تھے، |
| علامہ جوادی | پھر جب انہوں نے ہمارے عذاب کو دیکھا تو کہنے لگے کہ ہم خدائے یکتا پر ایمان لائے ہیں اور جن باتوں کا شرک کیا کرتے تھے سب کا انکار کررہے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | ہمارا عذاب دیکھتے ہی کہنے لگے کہ اللہ واحد پر ہم ایمان ﻻئے اور جن جن کو ہم اس کا شریک بنا رہے تھے ہم نے ان سب سے انکار کیا |
| حسین نجفی | پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب کو دیکھا تو کہنے لگے کہ ہم خدائے واحد و یکتا پر ایمان لاتے ہیں اور ان سب چیزوں کا انکار کرتے ہیں جنہیں ہم اس کے ساتھ شریک ٹھہراتے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | Then when they behold Our prowess, they said: we believe in Allah alone, and we disbelieve in that which with Him we have been associating. |
| M.M.Pickthall: | Then, when they saw Our doom, they said: We believe in Allah only and reject (all) that we used to associate (with Him). |
| Saheeh International: | And when they saw Our punishment, they said," We believe in Allah alone and disbelieve in that which we used to associate with Him." |
| Shakir: | But when they saw Our punishment, they said: We believe in Allah alone and we deny what we used to associate with Him. |
| Yusuf Ali: | But when they saw Our Punishment, they said: "We believe in Allah,- the one Allah - and we reject the partners we used to join with Him." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے