اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 28-پارہ نمبر                   The Congregation-62 سورت الجمحہ Ayah No-7 ایت نمبر

وَ لَا یَتَمَنَّوْنَهٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ
آسان اُردو اور وہ (یہودی)کبھی اس (موت) کی خواہش نہیں کریں گے اس وجہ سے جو اُن کے ہاتھوں نے آگے (آنے والی زندگی کے لئے) روانہ کیا ہے، اور اللہ ظالمین (نافرمانبرداروں)سے باخبر ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور انہوں نے اپنے ہاتھوں جو اعمال آگے بھیج رکھے ہیں ان کی وجہ سے یہ کبھی موت کی تمنا نہیں کریں گے، اور اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے۔
ابو الاعلی مودودی لیکن یہ ہرگز اس کی تمنا نہ کریں گے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جو یہ کر چکے ہیں، اور اللہ اِن ظالموں کو خوب جانتا ہے
احمد رضا خان اور وہ کبھی اس کی آرزو نہ کریں گے ان کوتکوں کے سبب جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں اور اللہ ظالموں کو جانتا ہے،
احمد علی اور وہ لوگ اس کی کبھی بھی تمنا نہ کریں گے بسبب ان (عملوں) کے جو ان کے ہاتھوں نے آگے بھیجے اور الله ظالموں کو خوب جانتا ہے
فتح جالندھری اور یہ ان (اعمال) کے سبب جو کرچکے ہیں ہرگز اس کی آرزو نہیں کریں گے۔ اور خدا ظالموں سے خوب واقف ہے
طاہر القادری اور یہ لوگ کبھی بھی اس کی تمنا نہیں کریں گے اُس (رسول کی تکذیب اور کفر) کے باعث جو وہ آگے بھیج چکے ہیں۔ اور اللہ ظالموں کو خُوب جانتا ہے،
علامہ جوادی اور یہ ہر گز موت کی تمنا ّنہیں کریں گے کہ ان کے ہاتھوں نے پہلے بہت کچھ کر رکھا ہے اور اللہ ظالمین کے حالات کو خوب جانتا ہے
ایم جوناگڑھی یہ کبھی بھی موت کی تمنا نہ کریں گے بوجہ ان اعمال کے جو اپنے آگے اپنے ہاتھوں بھیج رکھے ہیں اور اللہ ﻇالموں کو خوب جانتا ہے
حسین نجفی اور وہ ہرگز اس کی تمنا نہیں کریں گے اپنے ان (برے) اعمال کی وجہ سے جو وہ آگے بھیج چکے ہیں اور اللہ ظالموں کو اچھی طرح جانتا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And they will never wish there for, because of that which their hands have sent forward. And Allah is the Knower of he wrong-doers.
M.M.Pickthall: But they will never long for it because of all that their own hands have sent before, and Allah is Aware of evil-doers.
Saheeh International: But they will not wish for it, ever, because of what their hands have put forth. And Allah is Knowing of the wrongdoers.
Shakir: And they will never invoke it because of what their hands have sent before; and Allah is Cognizant of the unjust.
Yusuf Ali: But never will they express their desire (for Death), because of the (deeds) their hands have sent on before them! and Allah knows well those that do wrong!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

تاریخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭یعنی ان کو اپنے ہاتھوں سے کئے ہوے اپنے اعمال کا ا چھی طرح علم ہے. چنانچہ یہ اعمال ہی ہیں جو کسی کو بھی دنیا میں اور آخرت میں بھی عزت دلوائیں گے