اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر              "Time" or "Man"-76 سورت الدھر Ayah No-12 ایت نمبر

وَ جَزٰهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّ حَرِیْرًاۙ
آسان اُردو اور اُن کوبدلہ دیا ہے اُس وجہ سے جو وہ صبر کرتے تھے، ایک جنت (باغ) اور ر یشمی لباس
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور انہوں نے جو صبر سے کام لیا تھا، اس کے بدلے میں انہیں جنت اور ریشمی لباس عطا فرمائے گا۔
ابو الاعلی مودودی اور اُن کے صبر کے بدلے میں اُنہیں جنت اور ریشمی لباس عطا کریگا
احمد رضا خان اور ان کے صبر پر انہیں جنت اور ریشمی کپڑے صلہ میں دیے،
احمد علی اوران کے صبر کے بدلے ان کو جنت اور ریشمی پوشاکیں دے گا
فتح جالندھری اور ان کے صبر کے بدلے ان کو بہشت (کے باغات) اور ریشم (کے ملبوسات) عطا کرے گا
طاہر القادری اور اِس بات کے عوض کہ انہوں نے صبر کیا ہے (رہنے کو) جنت اور (پہننے کو) ریشمی پوشاک عطا کرے گا،
علامہ جوادی اور انہیں ان کے صبر کے عوض جنّت اور حریر جنّت عطا کرے گا
ایم جوناگڑھی اور انہیں ان کے صبر کے بدلے جنت اور ریشمی لباس عطا فرمائے
حسین نجفی اور ان کے صبر کے صلہ میں انہیں بہشت اور ریشمی لباس عطا فرمائے گا۔
=========================================
M.Daryabadi: And shall recompense them for that which they patiently bare with a Garden and silken garment.
M.M.Pickthall: And hath awarded them for all that they endured, a Garden and silk attire;
Saheeh International: And will reward them for what they patiently endured [with] a garden [in Paradise] and silk [garments].
Shakir: And reward them, because they were patient, with garden and silk,
Yusuf Ali: And because they were patient and constant, He will reward them with a Garden and (garments of) silk.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
نیک بندوں کے بارے میں
ان کا اجر
علمی ایت