Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹           "Time" or "Man"-76 سورت الدھر ›Ayah No-11 ایت نمبر
| فَوَقٰهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الْیَوْمِ وَ لَقّٰهُمْ نَضْرَةً وَّ سُرُوْرًاۚ |
| آسان اُردو | پھر اللہ نے اُن سے اُس دن کی مصیبت کو دور کر دیا ہے، اور اُن کو روشنی اور خوشی سے ملا دیا ہے؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اللہ ایسے لوگوں کو اس دن کے برے اثرات سے بچا لے گا، اور ان کو شادابی اور سرور سے نوازے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پس اللہ تعالیٰ انہیں اُس دن کے شر سے بچا لے گا اور انہیں تازگی اور سرور بخشے گا |
| احمد رضا خان | تو انہیں اللہ نے اس دن کے شر سے بچالیا اور انہیں تازگی اور شادمانی دی، |
| احمد علی | پس الله اس دن کی مصیبت سے انہیں بچا لے گا اور ان کے سامنے تازگی اور خوشی لائے گا |
| فتح جالندھری | تو خدا ان کو اس دن کی سختی سے بچالے گا اور تازگی اور خوش دلی عنایت فرمائے گا |
| طاہر القادری | پس اللہ انہیں (خوفِ اِلٰہی کے سبب سے) اس دن کی سختی سے بچا لے گا اور انہیں (چہروں پر) رونق و تازگی اور (دلوں میں) سرور و مسرّت بخشے گا، |
| علامہ جوادی | تو خدا نے انہیں اس دن کی سختی سے بچالیا اور تازگی اور سرور عطا کردیا |
| ایم جوناگڑھی | پس انہیں اللہ تعالیٰ نے اس دن کی برائی سے بچا لیا اور انہیں تازگی اور خوشی پہنچائی |
| حسین نجفی | پس اللہ ان کو اس دن کے شر سے بچائے گا اور انہیں (چہروں کی) تر و تازگی اور (دلوں کا) سُرور عطا فرمائے گا۔ |
| M.Daryabadi: | Wherefore Allah shall preserve them from the evil of that Day, and shall cause them to meet brightness and joy. |
| M.M.Pickthall: | Therefor Allah hath warded off from them the evil of that day, and hath made them find brightness and joy; |
| Saheeh International: | So Allah will protect them from the evil of that Day and give them radiance and happiness |
| Shakir: | Therefore Allah win guard them from the evil of that day and cause them to meet with ease and happiness; |
| Yusuf Ali: | But Allah will deliver them from the evil of that Day, and will shed over them a Light of Beauty and (blissful) Joy. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
نیک بندوں کے بارے میں
ان کا اجر
علمی ایت