اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر              "Time" or "Man"-76 سورت الدھر Ayah No-10 ایت نمبر

اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا یَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِیْرًا
آسان اُردو بے شک! ہم اپنے رب سے خوف رکھتے ہیں ایک دن کاجو (چہروں کا) بگاڑنے والا(اور) اُداسی والا ہو گا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہمیں تو اپنے پروردگار کی طرف سے اس دن کا ڈر لگا ہوا ہے جس میں چہرے بری طرح بگڑے ہوئے ہوں گے۔
ابو الاعلی مودودی ہمیں تو اپنے رب سے اُس دن کے عذاب کا خوف لاحق ہے جو سخت مصیبت کا انتہائی طویل دن ہوگا
احمد رضا خان بیشک ہمیں اپنے رب سے ایک ایسے دن کا ڈر ہے جو بہت ترش نہایت سخت ہے
احمد علی ہم تو اپنے رب سے ایک اداس (اور) ہولناک دن سے ڈرتے ہیں
فتح جالندھری ہم کو اپنے پروردگار سے اس دن کا ڈر لگتا ہے (جو چہروں کو) کریہہ المنظر اور (دلوں کو) سخت (مضطر کر دینے والا) ہے
طاہر القادری ہمیں تو اپنے ربّ سے اُس دن کا خوف رہتا ہے جو (چہروں کو) نہایت سیاہ (اور) بدنما کر دینے والا ہے،
علامہ جوادی ہم اپنے پروردگار سے اس دن کے بارے میں ڈرتے ہیں جس دن چہرے بگڑ جائیں گے اور ان پر ہوائیاں اڑنے لگیں گی
ایم جوناگڑھی بیشک ہم اپنے پروردگار سے اس دن کا خوف کرتے ہیں جو اداسی اور سختی واﻻ ہوگا
حسین نجفی ہم تو اپنے پروردگار کی طرف سے ایک ایسے دن (کے عذاب) سے ڈرتے ہیں جو بڑا ترش اور سخت ہوگا۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily we dread from our Lord a Day grim and distressful.
M.M.Pickthall: Lo! we fear from our Lord a day of frowning and of fate.
Saheeh International: Indeed, We fear from our Lord a Day austere and distressful."
Shakir: Surely we fear from our Lord a stern, distressful day.
Yusuf Ali: "We only fear a Day of distressful Wrath from the side of our Lord."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
نیک بندوں کے بارے میں
علمی ایت