اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-51 ایت نمبر

یٰۤاَیُّهَا الرُّسُلُ كُلُوْا مِنَ الطَّیِّبٰتِ وَ اعْمَلُوْا صَالِحًا١ؕ اِنِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِیْمٌؕ
آسان اُردو اے رسولو! پاک چیزوں میں سے کھاؤ اور نیکی کرو. بے شک! میں اُس کوجانتا ہوں جو تم (اعمال)کرتے ہو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اے پیغمبرو ! پاکیزہ چیزوں میں سے (جو چاہو) کھاؤ اور نیک عمل کرو۔ یقین رکھو کہ جو کچھ تم کرتے ہو، مجھے اس کا پورا پورا علم ہے۔
ابو الاعلی مودودی اے پیغمبرو، کھاؤ پاک چیزیں اور عمل کرو صالح، تم جو کچھ بھی کرتے ہو، میں اس کو خوب جانتا ہوں
احمد رضا خان اے پیغمبرو! پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور اچھا کام کرو، میں تمہارے کاموں کو جانتا ہوں
احمد علی ا ے رسولو! ستھری چیزیں کھاؤ اور اچھے کام کرو بے شک میں جانتا ہوں جو تم کرتے ہو
فتح جالندھری اے پیغمبرو! پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور عمل نیک کرو۔ جو عمل تم کرتے ہو میں ان سے واقف ہوں
طاہر القادری اے رُسُلِ (عظام!) تم پاکیزہ چیزوں میں سے کھایا کرو (جیسا کہ تمہارا معمول ہے) اور نیک عمل کرتے رہو، بیشک میں جو عمل بھی تم کرتے ہو اس سے خوب واقف ہوں،
علامہ جوادی اے میرے رسولو ! تم پاکیزہ غذائیں کھاؤ اور نیک کام کرو کہ میں تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہوں
ایم جوناگڑھی اے پیغمبرو! حلال چیزیں کھاؤ اور نیک عمل کرو تم جو کچھ کر رہے ہو اس سے میں بخوبی واقف ہوں
حسین نجفی اے (میرے) پیغمبرو! پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور نیک عمل کرو۔ بیشک تم جو کچھ کرتے ہو میں اسے خوب جانتا ہوں۔
=========================================
M.Daryabadi: O Ye apostles! eat the good things and work righteously; verily of that which ye work I am the Knower.
M.M.Pickthall: O ye messengers! Eat of the good thing, and do right. Lo! I am Aware of what ye do.
Saheeh International: [Allah said], "O messengers, eat from the good foods and work righteousness. Indeed, I, of what you do, am Knowing.
Shakir: O apostles! eat of the good things and do good; surely I know what you do.
Yusuf Ali: O ye messengers! enjoy (all) things good and pure, and work righteousness: for I am well-acquainted with (all) that ye do.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت الگ موضوع ہے
رسولوں کو نہ صرف طیب کھانے کا حکم بلکہ نیک اعمال کرنے کا بھی کہا گیا