اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-52 ایت نمبر

وَ اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ اَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُوْنِ
آسان اُردو اور بے شک! یہ تمہاری اُمت (طریقہ) ایک ہی اُمت(طریقہ) ہے اور میں تمہارا رب ہوں پھر میرا تقوی کرو (یعنی مجھ سے ڈرتے رہو)
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور حقیقت یہ ہے کہ یہی تمہارا دین ہے، (سب کے لیے) ایک ہی دین، اور میں تمہارا پروردگار ہوں، اس لیے دل میں (صرف) میرا رعب رکھو۔
ابو الاعلی مودودی اور یہ تمہاری امت ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا رب ہوں، پس مجھی سے تم ڈرو
احمد رضا خان اور بیشک یہ تمہارا دین ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو مجھ سے ڈرو،
احمد علی اور بے شک یہ تمہاری جماعت ایک ہی جماعت ہے اور میں تم سب کا رب ہوں پس مجھ سے ڈرو
فتح جالندھری اور یہ تمہاری جماعت (حقیقت میں) ایک ہی جماعت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں تو مجھ سے ڈرو
طاہر القادری اور بیشک یہ تمہاری امت ہے (جو حقیقت میں) ایک ہی امت (ہے) اور میں تمہارا رب ہوں سو مجھ سے ڈرا کرو،
علامہ جوادی اور تمہارا سب کا دین ایک دین ہے اور میں ہی سب کا پروردگار ہوں لہذا بس مجھ سے ڈرو
ایم جوناگڑھی یقیناً تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے اور میں ہی تم سب کا رب ہوں، پس تم مجھ سے ڈرتے رہو
حسین نجفی اور یہ تمہاری امت (جماعت) ایک امت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں سو تم مجھ ہی سے ڈرو۔
=========================================
M.Daryabadi: And verily this religion of yours is one religion, and I am your Lord, so fear Me.
M.M.Pickthall: And lo! this your religion is one religion and I am your Lord, so keep your duty unto Me.
Saheeh International: And indeed this, your religion, is one religion, and I am your Lord, so fear Me."
Shakir: And surely this your religion is one religion and I am your Lord, therefore be careful (of your duty) to Me.
Yusuf Ali: And verily this Brotherhood of yours is a single Brotherhood, and I am your Lord and Cherisher: therefore fear Me (and no other).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

یعنی یہ سب رسولوں کی اُمتیں، امت واحد ہے اور اللہ ہی سب کا رب ہے اُس نے ہی یہ سب تمہاری اُمتیں بنائی ہیں
ایت نمبر 44 سے لیکر یہاں تک جو بیان کیا گیا ہے اور رسولوں کی بات کی گئی ہے