اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-53 ایت نمبر

فَتَقَطَّعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ زُبُرًا١ؕ كُلُّ حِزْبٍۭ بِمَا لَدَیْهِمْ فَرِحُوْنَ
آسان اُردو پھر اُنہوں (یعنی لوگوں) نے اپنے (مذہب کے) معاملے کو آپس میں توڑ کر الگ الگ کر دیا. ہر فرقہ اُس سے جو اُن کے پاس ہے(اُسی پر) خوش ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی پھر ہوا یہ کہ لوگوں نے اپنے دین میں باہم پھوٹ ڈال کر فرقے بنا لیے، ہر گروہ نے اپنے خیال میں جو طریقہ اختیار کرلیا ہے، اسی پر مگن ہے۔
ابو الاعلی مودودی مگر بعد میں لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لیا ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے اُسی میں وہ مگن ہے
احمد رضا خان تو ان کی امتوں نے اپنا کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا ہر گروہ جو اس کے پاس ہے اس پر خوش ہے،
احمد علی پھر انہوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لیا ہر ایک جماعت اس ٹکڑے پو جو ان کے پاس ہے خوش ہونے والے ہیں
فتح جالندھری تو پھر آپس میں اپنے کام کو متفرق کرکے جدا جدا کردیا۔ جو چیزیں جس فرقے کے پاس ہے وہ اس سے خوش ہو رہا ہے
طاہر القادری پس انہوں نے اپنے (دین کے) امر کو آپس میں اختلاف کر کے فرقہ فرقہ کر ڈالا، ہر فرقہ والے اسی قدر (دین کے حصہ) سے جو ان کے پاس ہے خوش ہیں،
علامہ جوادی پھر یہ لوگ آپس میں ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے اور ہر گروہ جو کچھ بھی اس کے پاس ہے اسی پر خوش اور مگن ہے
ایم جوناگڑھی پھر انہوں نے خود (ہی) اپنے امر (دین) کے آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لیئے، ہر گروه جو کچھ اس کے پاس ہے اسی پر اترا رہا ہے
حسین نجفی مگر ان لوگوں نے اپنے (دینی) معاملہ کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا پس ہر گروہ کے پاس جو (دین) ہے وہ اس پر خوش ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Then they cut their affair among them in regard to the Scriptures: each band in that which is with them rejoicing.
M.M.Pickthall: But they (mankind) have broken their religion among them into sects, each sect rejoicing in its tenets.
Saheeh International: But the people divided their religion among them into sects - each faction, in what it has, rejoicing.
Shakir: But they cut off their religion among themselves into sects, each part rejoicing in that which is with them.
Yusuf Ali: But people have cut off their affair (of unity), between them, into sects: each party rejoices in that which is with itself.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

پھر لوگوں نے اپنے معاملات کو اپنے درمیان ٹکٹرے کر ڈالا یعنی اختلاف کر لیا اور مختلف گروہ بنتے گے