Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Believers-23 سورت المومنون  ›Ayah No-54 ایت نمبر
| فَذَرْهُمْ فِیْ غَمْرَتِهِمْ حَتّٰى حِیْنٍ |
| آسان اُردو | آپﷺ ان کو اُن کے بھٹکنے (یا گمراہی) میں چھوڑ دیں۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | لہذا (اے پیغمبر) ان کو ایک خاص وقت تک اپنی جہالت میں ڈوبا رہنے دو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اچھا، تو چھوڑو انہیں، ڈوبے رہیں اپنی غفلت میں ایک وقت خاص تک |
| احمد رضا خان | تو تم ان کو چھوڑ دو ان کے نشہ میں ایک وقت تک |
| احمد علی | پھر ایک وقت تک انہیں اپنے نشہ میں پڑا رہنے دو |
| فتح جالندھری | تو ان کو ایک مدت تک ان کی غفلت میں رہنے دو |
| طاہر القادری | پس آپ ان کو ایک عرصہ تک ان کے نشۂ جہالت و ضلالت میں چھوڑے رکھئے، |
| علامہ جوادی | اب آپ انہیں ایک مدتّ کے لئے اسی گمراہی میں چھوڑ دیں |
| ایم جوناگڑھی | پس آپ (بھی) انہیں ان کی غفلت میں ہی کچھ مدت پڑا رہنے دیں |
| حسین نجفی | پس (اے رسول(ص)) آپ ان کو ایک خاص وقت تک اپنی غفلت و مدہوشی میں پڑا رہنے دیجئے۔ |
| M.Daryabadi: | Wherefore leave thou them in their bewilderment for a season. |
| M.M.Pickthall: | Wherefore leave thou them in their bewilderment for a season. |
| Saheeh International: | So leave them in their confusion for a time. |
| Shakir: | Therefore leave them in their overwhelming ignorance till |
| Yusuf Ali: | But leave them in their confused ignorance for a time. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
نبی اکرمﷺ کو حکم دیا گیا کہ ان لوگوں کو جو پچھلی ایت میں ہیں ان کو اپنے حالات میں چھوڑ دیں
تاریخی ایت یعنی جو ہو چکا ہے