Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Believers-23 سورت المومنون  ›Ayah No-26 ایت نمبر
| قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ بِمَا كَذَّبُوْنِ |
| آسان اُردو | اُس (نوحؐ) نے کہا: میرے رب! میری مدد کر اُس وجہ سے جو وہ مجھے جھٹلاتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | نوح نے کہا : یا رب ! ان لوگوں نے مجھے جس طرح جھوٹا بنایا ہے، اس پر تو ہی میری مدد فرما۔ |
| ابو الاعلی مودودی | نوحؑ نے کہا "پروردگار، ان لوگوں نے جو میری تکذیب کی ہے اس پر اب تو ہی میری مدد فرما" |
| احمد رضا خان | نوح نے عرض کی اے میرے رب! میری مدد فرما اس پر کہ انہوں نے مجھے جھٹلایا، |
| احمد علی | کہا اے میرے رب تو میری مدد کر کیوں کہ انہو ں نے مجھے جھٹلایا ہے |
| فتح جالندھری | نوح نے کہا کہ پروردگار انہوں نے مجھے جھٹلایا ہے تو میری مدد کر |
| طاہر القادری | نوح (علیہ السلام) نے عرض کیا: اے میرے رب! میری مدد فرما کیونکہ انہوں نے مجھے جھٹلا دیا ہے، |
| علامہ جوادی | تو نوح نے دعا کی کہ پروردگار ان کی تکذیب کے مقابلہ میں میری مدد فرما |
| ایم جوناگڑھی | نوح (علیہ السلام) نے دعا کی اے میرے رب! ان کے جھٹلانے پر تو میری مدد کر |
| حسین نجفی | آپ نے کہا اے میرے پروردگار! تو میری مدد کر کیونکہ انہوں نے مجھے جھٹلایا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Nuh said: my Lord! vindicate me, for they belie me. |
| M.M.Pickthall: | He said: My Lord! Help me because they deny me. |
| Saheeh International: | [Noah] said, "My Lord, support me because they have denied me." |
| Shakir: | He said: O my Lord! help me against their calling me a liar. |
| Yusuf Ali: | (Noah) said: "O my Lord! help me: for that they accuse me of falsehood!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
نوحؑ کے بارے میں