Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           The Romans-30 سورت الروم ›Ayah No-35 ایت نمبر
| اَمْ اَنْزَلْنَا عَلَیْهِمْ سُلْطٰنًا فَهُوَ یَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُوْا بِهٖ یُشْرِكُوْنَ |
| آسان اُردو | یا کیا ہم نے اُن پر کوئی سند نازل کی ہے پھر وہ(سند) اُس بارے میں بات کرتی ہے جو وہ اس (اللہ) سے شرک کرتے ہیں؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | بھلا کیا ہم نے ان پر کوئی ایسی دلیل نازل کی ہے جو اس شرک کا ارتکاب کرنے کو کہتی ہو جو یہ اللہ کے ساتھ کرتے رہے ہیں ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا ہم نے کوئی سند اور دلیل ان پر نازل کی ہے جو شہادت دیتی ہو اس شرک کی صداقت پر جو یہ کر رہے ہیں؟ |
| احمد رضا خان | یا ہم نے ان پر کوئی سند اتاری کہ ہو انہیں ہمارے شریک بتارہی ہے |
| احمد علی | کیا ہم نے ان کے لیے کوئی سند بھیجی ہے کہ وہ انہیں شرک کرنا بتا رہی ہے |
| فتح جالندھری | کیا ہم نے ان پر کوئی ایسی دلیل نازل کی ہے کہ اُن کو خدا کے ساتھ شرک کرنا بتاتی ہے |
| طاہر القادری | کیا ہم نے ان پر کوئی (ایسی) دلیل اتاری ہے جو ان (بتوں) کے حق میں شہادۃً کلام کرتی ہو جنہیں وہ اﷲ کا شریک بنا رہے ہیں، |
| علامہ جوادی | کیا ہم نے ان کے اوپر کوئی دلیل نازل کی ہے جو ان سے ان کے شرک کے جواز کو بیان کرتی ہے |
| ایم جوناگڑھی | کیا ہم نے ان پر کوئی دلیل نازل کی ہے جو اسے بیان کرتی ہے جسے یہ اللہ کے ساتھ شریک کر رہے ہیں |
| حسین نجفی | کیا ہم نے ان پر کوئی سند (دلیل) نازل کی ہے جو انہیں شرک کرنے کو کہہ رہی ہے جو وہ کر رہے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Or have We sent unto them any authority, so that it speaketh of that which they have been with Him associating? |
| M.M.Pickthall: | Or have We revealed unto them any warrant which speaketh of that which they associate with Him? |
| Saheeh International: | Or have We sent down to them an authority, and it speaks of what they were associating with Him? |
| Shakir: | Or, have We sent down upon them an authority so that it speaks of that which they associate with Him? |
| Yusuf Ali: | Or have We sent down authority to them, which points out to them the things to which they pay part-worship? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
انسان کی فطرت بیان کی گئی ہے