Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                  The Cave-18 سورت الکھف  ›Ayah No-106 ایت نمبر
| ذٰلِكَ جَزَآؤُهُمْ جَهَنَّمُ بِمَا كَفَرُوْا وَ اتَّخَذُوْۤا اٰیٰتِیْ وَ رُسُلِیْ هُزُوًا |
| آسان اُردو | وہ اُن کا اجر (بدلہ) ہے: جہنم: کیوں کہ اُنہوں نے انکار (کفر) کیا اور میری آیات (احکامات، نشانیوں) اور میرے رسولوں کا مذاق بنایا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ ہے جہنم کی شکل میں ان کی سزا، کیونکہ انہوں نے کفر کی روش اختیار کی تھی، اور میری آیتوں اور میرے پیغمبروں کا مذاق بنایا تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ان کی جزا جہنم ہے اُس کفر کے بدلے جو انہوں نے کیا اور اُس مذاق کی پاداش میں جو وہ میری آیات اور میرے رسولوں کے ساتھ کرتے رہے |
| احمد رضا خان | یہ ان کا بدلہ ہے جہنم، اس پر کہ انہوں نے کفر کیا اور میری آیتوں اور میرے رسولوں کی ہنسی بنائی، |
| احمد علی | یہ سزا ا ن کی جہنم ہے ا سلیے کہ انہوں نے کفر کیا اور میری آیتوں اور میرے رسولوں کا مذاق بنایا تھا |
| فتح جالندھری | یہ ان کی سزا ہے (یعنی) جہنم۔ اس لئے کہ انہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں اور ہمارے پیغمبروں کی ہنسی اُڑائی |
| طاہر القادری | یہی دوزخ ہی ان کی جزا ہے اس وجہ سے کہ وہ کفر کرتے رہے اور میری نشانیوں اور میرے رسولوں کا مذاق اڑاتے رہے، |
| علامہ جوادی | ان کی جزا ان کے کفر کی بنا پر جہنم ّہے کہ انہوں نے ہمارے رسولوں اور ہماری آیتوں کو مذاق بنا لیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | حال یہ ہے کہ ان کا بدلہ جہنم ہے کیونکہ انہوں نے کفر کیا اور میری آیتوں اور میرے رسولوں کو مذاق میں اڑایا |
| حسین نجفی | یہ ان کی سزا ہے جہنم۔ ان کے کفر کرنے اور میری آیات اور میرے رسولوں کا مذاق اڑانے کی پاداش میں۔ |
| M.Daryabadi: | That shall be their meed--Hell-for they disbelieved and held My revelations and My apostles in mockery. |
| M.M.Pickthall: | That is their reward: hell, because they disbelieved, and made a jest of Our revelations and Our messengers. |
| Saheeh International: | That is their recompense - Hell - for what they denied and [because] they took My signs and My messengers in ridicule. |
| Shakir: | Thus it is that their recompense is hell, because they disbelieved and held My communications and My apostles in mockery. |
| Yusuf Ali: | That is their reward, Hell, because they rejected Faith, and took My Signs and My Messengers by way of jest. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اعمال کے لحاظ سے خسارے والے لوگ
اللہ کی آیات (احکمات، نشانیاں) اور اللہ سے ملاقات کے انکاری
کفر (انکار) کرنے اور اللہ کی ایات اور رسولوں کا مذاق کرنے والے