Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                  The Cave-18 سورت الکھف  ›Ayah No-107 ایت نمبر
| اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًاۙ |
| آسان اُردو | بے شک! جو لوگ ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں، اُن کے استقبال کے لیے فردوس(راحت) کے باغات ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (دوسری طرف) جو لوگ ایمان لائے ہیں، اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں، ان کی مہمانی کے لیے بیشک فردوس کے باغ ہوں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | البتّہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، ان کی میزبانی کے لیے فردوس کے باغ ہوں گے |
| احمد رضا خان | بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے فردوس کے باغ ان کی مہمانی ہے |
| احمد علی | بے شک جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کی مہمانی کے لیے فردوس کے باغ ہوں گےبے شک جو لوگ ایمان لائے اور اچھےکام کئےان کی مہمانی کے لیے فردوس کے باغ ہوں گے |
| فتح جالندھری | جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کے لئے بہشت کے باغ مہمانی ہوں گے |
| طاہر القادری | بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ان کے لئے فردوس کے باغات کی مہمانی ہوگی، |
| علامہ جوادی | یقینا جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کی منزل کے لئے جنّت الفردوس ہے |
| ایم جوناگڑھی | جو لوگ ایمان ﻻئے اور انہوں نے کام بھی اچھے کیے یقیناً ان کے لئے الفردوس کے باغات کی مہمانی ہے |
| حسین نجفی | بےشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل بھی کئے تو ان کی مہمانی کیلئے فردوس کے باغ ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Verily those who believe and do righteous works, unto them shall be gardens of Paradise for an entertainment. |
| M.M.Pickthall: | Lo! those who believe and do good works, theirs are the Gardens of Paradise, for welcome, |
| Saheeh International: | Indeed, those who have believed and done righteous deeds - they will have the Gardens of Paradise as a lodging, |
| Shakir: | Surely (as for) those who believe and do good deeds, their place of entertainment shall be the gardens of paradise, |
| Yusuf Ali: | As to those who believe and work righteous deeds, they have, for their entertainment, the Gardens of Paradise, |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اعمال کے لحاظ سے خسارے والے لوگوں کی بات کے بعد اب ایمان اور نیک اعمال والوں کے بارے میں
ایمان اور نیک اعمال سے مراد کہ
اللہ کی آیات (احکمات، نشانیاں) اور اللہ سے ملاقات کے انکاری نہ ہونا
کفر (انکار) نہ کرنے اور اللہ کی ایات اور رسولوں کا مذاق نہ کرنا