اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                     The Cave-18 سورت الکھف  Ayah No-108 ایت نمبر

خٰلِدِیْنَ فِیْهَا لَا یَبْغُوْنَ عَنْهَا حِوَلًا
آسان اُردو ان(باغات) میں وہ ہمیشہ رہیں گے، ان سے نکلنا نہ چاہیں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے (اور) وہ وہاں سے کہیں اور جانا نہیں چاہیں گے۔
ابو الاعلی مودودی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور کبھی اُس جگہ سے نکل کر کہیں جانے کو اُن کا جی نہ چاہے گا
احمد رضا خان وہ ہمیشہ ان ہی میں رہیں گے ان سے جگہ بدلنا نہ چاہیں گے
احمد علی ان میں ہمیشہ رہیں گے وہاں سے جگہ بدلنی نہ چاہیں گے
فتح جالندھری ہمیشہ ان میں رہیں گے اور وہاں سے مکان بدلنا نہ چاہیں گے
طاہر القادری وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے وہاں سے (اپنا ٹھکانا) کبھی بدلنا نہ چاہیں گے،
علامہ جوادی وہ ہمیشہ اس جنّت میں رہیں گے اور اس کی تبدیلی کی خواہش بھی نہ کریں گے
ایم جوناگڑھی جہاں وه ہمیشہ رہا کریں گے جس جگہ کو بدلنے کا کبھی بھی ان کا اراده ہی نہ ہوگا
حسین نجفی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے وہاں سے منتقل ہونا پسند نہیں کریں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: As abiders therein, they shall not seek therefrom any change.
M.M.Pickthall: Wherein they will abide, with no desire to be removed from thence.
Saheeh International: Wherein they abide eternally. They will not desire from it any transfer.
Shakir: Abiding therein; they shall not desire removal from them.
Yusuf Ali: Wherein they shall dwell (for aye): no change will they wish for from them.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اعمال کے لحاظ سے خسارے والے لوگوں کی بات کے بعد اب ایمان اور نیک اعمال والوں کے بارے میں