اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر                The Criterion-25 سورت الفرقان  Ayah No-75 ایت نمبر

اُولٰٓئِكَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوْا وَ یُلَقَّوْنَ فِیْهَا تَحِیَّةً وَّ سَلٰمًاۙ
آسان اُردو یہی(لوگ) ہیں (کہ) انہیں اونچے محل ملیں گے اس وجہ سے جو وہ صبر کرتے ہیں، اور اُن(محلات) میں وہ ملیں گے خوش آمدید اور سلامتی(کے الفاظ) سے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہ لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلے جنت کے بالاخانے عطا ہوں گے، اور وہاں دعاؤں اور سلام سے ان کا استقبال کیا جائے گا۔
ابو الاعلی مودودی یہ ہیں وہ لوگ جو اپنے صبر کا پھل منزل بلند کی شکل میں پائیں گے آداب و تسلیمات سے اُن کا استقبال ہو گا
احمد رضا خان ان کو جنت کا سب سے اونچا بالا خانہ انعام ملے گا بدلہ ان کے صبر کا اور وہاں مجرے اور سلام کے ساتھ ان کی پیشوائی ہوگی
احمد علی یہی لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلہ میں جنت کے بالا خانے دیے جائیں گے اور ان کا وہاں دعا اور سلام سے استقبال کیا جائے گا
فتح جالندھری ان (صفات کے) لوگوں کو ان کے صبر کے بدلے اونچے اونچے محل دیئے جائیں گے۔ اور وہاں فرشتے ان سے دعا وسلام کے ساتھ ملاقات کریں گے
طاہر القادری انہی لوگوں کو (جنت میں) بلند ترین محلات ان کے صبر کرنے کی جزا کے طور پر بخشے جائیں گے اور وہاں دعائے خیر اور سلام کے ساتھ ان کا استقبال کیا جائے گا،
علامہ جوادی یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کی بنائ پر جنتّ کے بالا خانے عطا کئے جائیں گے اور وہاں انہیں تعظیم اور سلام کی پیشکش کی جائے گی
ایم جوناگڑھی یہی وه لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلے جنت کے بلند و باﻻخانے دیئے جائیں گے جہاں انہیں دعا سلام پہنچایا جائے گا
حسین نجفی یہ وہ ہیں جنہیں ان کے صبر و ثبات کے صلہ میں بہشت میں بالاخانہ عطا کیا جائے گا۔ اور وہاں ان کا تحیہ و سلام سے استقبال کیا جائے گا۔
=========================================
M.Daryabadi: Those shall be rewarded with the highest apartment, because they persevered. and therein they shall be met with a greeting and salutation-
M.M.Pickthall: They will be awarded the high place forasmuch as they were steadfast, and they will meet therein with welcome and the ward of peace,
Saheeh International: Those will be awarded the Chamber for what they patiently endured, and they will be received therein with greetings and [words of] peace.
Shakir: These shall be rewarded with high places because they were patient, and shall be met therein with greetings and salutations.
Yusuf Ali: Those are the ones who will be rewarded with the highest place in heaven, because of their patient constancy: therein shall they be met with salutations and peace,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ کے بندوں کے اوصاف اور انکی جزا
٭اگر یہ سب اوصاف ہوں گے تو پھر جنت ملے گی ورنہ ان خصوصیات کے بغیر جنت کی توقع رکھنا بیوقوفی ہی ہے.