اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر                The Criterion-25 سورت الفرقان  Ayah No-76 ایت نمبر

خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا
آسان اُردو وہ اُن(محلات) میں ہمیشہ رہیں گے. اچھا ہے ٹھکانہ اور رہنے کی جگہ
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ وہاں ہمیشہ زندہ رہیں گے، کسی کا مستقر اور قیام گاہ بننے کے لیے وہ بہترین جگہ ہے۔
ابو الاعلی مودودی وہ ہمیشہ ہمیشہ وہاں رہیں گے کیا ہی اچھا ہے وہ مستقر اور وہ مقام
احمد رضا خان ہمیشہ اس میں رہیں گے، کیا ہی اچھی ٹھہرنے اور بسنے کی جگہ،
احمد علی اس میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے ٹھیرنے اور رہنے کی خوب جگہ ہے
فتح جالندھری اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اور وہ ٹھیرنے اور رہنے کی بہت ہی عمدہ جگہ ہے
طاہر القادری یہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں وہ (بلند محلاتِ جنت) بہترین قرار گاہ اور (عمدہ) قیام گاہ ہیں،
علامہ جوادی وہ انہی مقامات پرہمیشہ ہمیشہ رہیں گے کہ وہ بہترین مستقر اور حسین ترین محلِ اقامت ہے
ایم جوناگڑھی اس میں یہ ہمیشہ رہیں گے، وه بہت ہی اچھی جگہ اور عمده مقام ہے
حسین نجفی وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے کیا اچھا ہے وہ ٹھکانہ اور وہ مقام۔
=========================================
M.Daryabadi: Abiders therein: excellent it is as an abode and as a station.
M.M.Pickthall: Abiding there for ever. Happy is it as abode and station!
Saheeh International: Abiding eternally therein. Good is the settlement and residence.
Shakir: Abiding therein; goodly the abode and the resting-place.
Yusuf Ali: Dwelling therein;- how beautiful an abode and place of rest!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ کے بندوں کے اوصاف اور انکی جزا