اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 11-پارہ نمبر                    Jonah-10 سورت یونس               Ayah No-8 ایت نمبر

اُولٰٓئِكَ مَاْوٰهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ
آسان اُردو یہی( لوگ) ہیں اُن کا ٹھکانہ آگ ہو گا اس وجہ سے جو وہ (دنیاوی زندگی میں عمل) کماتے رہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ان کا ٹھکانا اپنے کرتوت کی وجہ سے دوزخ ہے۔
ابو الاعلی مودودی اُن کا آخری ٹھکانہ جہنم ہو گا اُن برائیوں کی پاداش میں جن کا اکتساب وہ (اپنے اس غلط عقیدے اور غلط طرز عمل کی وجہ سے) کرتے رہے
احمد رضا خان ان لوگوں کا ٹھکانا دوزخ ہے بدلہ ان کی کمائی کا،
احمد علی ان کا ٹھکانا آگ ہے بسبب اس کے جو کرتے تھے
فتح جالندھری ان کا ٹھکانہ ان (اعمال) کے سبب جو وہ کرتے ہیں دوزخ ہے
طاہر القادری انہی لوگوں کا ٹھکانا جہنم ہے ان اعمال کے بدلہ میں جو وہ کماتے رہے،
علامہ جوادی یہ سب وہ ہیں جن کے اعمال کی بنا پر ان کا ٹھکانا جہّنم ہے
ایم جوناگڑھی ایسے لوگوں کا ٹھکانا ان کے اعمال کی وجہ سے دوزخ ہے
حسین نجفی یہ وہ ہیں جن کا ٹھکانا دوزخ ہے ان کرتوتوں کی پاداش میں جو وہ دنیا میں کرتے رہے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: These! their abode shall be the Fire, for that which they have been earning.
M.M.Pickthall: Their home will be the Fire because of what they used to earn.
Saheeh International: For those their refuge will be the Fire because of what they used to earn.
Shakir: (As for) those, their abode is the fire because of what they earned.
Yusuf Ali: Their abode is the Fire, because of the (evil) they earned.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
دنیاوی زندگی کے پیچھے ہی بھاگنے ہی اللہ کی آیات سے غافل ہیں
اور ان کا انجام