Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹                  The Cave-18 سورت الکھف  ›Ayah No-73 ایت نمبر
| قَالَ لَا تُؤَاخِذْنِیْ بِمَا نَسِیْتُ وَ لَا تُرْهِقْنِیْ مِنْ اَمْرِیْ عُسْرًا |
| آسان اُردو | اُس(موسٰیؐ)نے کہا: مجھے نہ پکڑیں اُس وجہ سے جو میں بھول گیااور نہ ہی آپ میرے معاملے سے مجھ پر سختی کریں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | موسیٰ نے کہا : مجھ سے جو بھول ہوگئی، اس پر میری گرفت نہ کیجیے، اور میرے کام کو زیادہ مشکل نہ بنایے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | موسیٰؑ نے کہا "بھول چوک پر مجھے نہ پکڑیے میرے معاملے میں آپ ذرا سختی سے کام نہ لیں" |
| احمد رضا خان | کہا مجھ سے میری بھول پر گرفت نہ کرو اور مجھ پر میرے کام میں مشکل نہ ڈالو، |
| احمد علی | کہا میرے بھول جانے پر گرفت نہ کر اورمیرے معاملہ میں سختی نہ کر |
| فتح جالندھری | (موسیٰ نے) کہا کہ جو بھول مجھ سے ہوئی اس پر مواخذہ نہ کیجیئے اور میرے معاملے میں مجھ پر مشکل نہ ڈالئے |
| طاہر القادری | موسٰی (علیہ السلام) نے کہا: آپ میری بھول پر میری گرفت نہ کریں اور میرے (اس) معاملہ میں مجھے زیادہ مشکل میں نہ ڈالیں، |
| علامہ جوادی | موسٰی نے کہا کہ خیر جو فروگزاشت ہوگئی اس کا مواخذہ نہ کریں اور معاملات میں اتنی سختی سے کام نہ لیں |
| ایم جوناگڑھی | موسیٰ نے جواب دیا کہ میری بھول پر مجھے نہ پکڑیئے اور مجھے اپنے کام میں تنگی میں نہ ڈالیے |
| حسین نجفی | موسیٰ نے کہا جو بھول ہوگئی اس پر مجھ سے مؤاخذہ نہ کریں اور اس معاملہ میں مجھ سے زیادہ سختی نہ کریں۔ |
| M.Daryabadi: | Musa said: take me not to task for that forget, and impose not in my affair hardship. |
| M.M.Pickthall: | (Moses) said: Be not wroth with me that I forgot, and be not hard upon me for my fault. |
| Saheeh International: | [Moses] said, "Do not blame me for what I forgot and do not cover me in my matter with difficulty." |
| Shakir: | He said: Blame me not for what I forgot, and do not constrain me to a difficult thing in my affair. |
| Yusuf Ali: | Moses said: "Rebuke me not for forgetting, nor grieve me by raising difficulties in my case." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
موسی ؑ اور اللہ کے بندے کی بات چیت