اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 15-پارہ نمبر                     The Cave-18 سورت الکھف  Ayah No-72 ایت نمبر

قَالَ اَلَمْ اَقُلْ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا
آسان اُردو اُس (اللہ کے بندے) نے کہا: کیا میں نے نہیں کہا تھاکہ بے شک تہیں میرے ساتھ صبر کرنے کا ہرگز اختیار نہیں؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی انہوں نے کہا : کیا میں نے کہا نہیں تھا کہ آپ میرے ساتھ رہ کر صبر نہیں کرسکیں گے ؟
ابو الاعلی مودودی اس نے کہا "میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم میرے ساتھ صبر نہیں کر سکتے؟"
احمد رضا خان کہا میں نہ کہتا تھا کہ آپ میرے ساتھ ہرگز نہ ٹھہر سکیں گے
احمد علی کہا کیا میں نے تجھے نہیں کہا تھا کہ تو میرے ساتھ صبر نہیں کر سکے گا
فتح جالندھری (خضر نے) کہا۔ کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ تم میرے ساتھ صبر نہ کرسکو گے
طاہر القادری (خضرعلیہ السلام نے) کہا: کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ رہ کر ہرگز صبر نہیں کرسکیں گے،
علامہ جوادی اس بندہ خدا نے کہا کہ میں نے نہ کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ صبر نہ کرسکیں گے
ایم جوناگڑھی اس نے جواب دیا کہ میں نے تو پہلے ہی تجھ سے کہہ دیا تھا کہ تو میرے ساتھ ہرگز صبر نہ کرسکے گا
حسین نجفی خضر نے کہا۔ کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ آپ صبر نہیں کر سکیں گے؟
=========================================
M.Daryabadi: He said: said I not that thou wouldst not be able to have with me patience?
M.M.Pickthall: He said: Did I not tell thee thou couldst not bear with me?
Saheeh International: [Al-Khidh r] said, "Did I not say that with me you would never be able to have patience?"
Shakir: He said: Did I not say that you will not be able to have patience with me?
Yusuf Ali: He answered: "Did I not tell thee that thou canst have no patience with me?"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
موسی ؑ اور اللہ کے بندے کی بات چیت