Chapter No 13-پارہ نمبر    ‹         The Thunder-13 سورت الرعد         ›Ayah No-24 ایت نمبر
| سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِؕ |
| آسان اُردو | (یہ کہتے ہوئے) کہ تم پر سلام (سلامتی) ہو اُس وجہ سے جو تم نے صبر کیا تھا پھر اچھا !عاقبت کا گھر ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کہ تم نے (دنیا میں) جو صبر سے کام لیا تھا، اس کی بدولت اب تم پر سلامتی ہی سلامتی نازل ہوگی، اور (تمہارے) اصلی وطن میں یہ تمہارا بہترین انجام ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | > اور اُن سے کہیں گے کہ "تم پر سلامتی ہے، تم نے دنیا میں جس طرح صبر سے کام لیا اُس کی بدولت آج تم اِس کے مستحق ہوئے ہو" پس کیا ہی خوب ہے یہ آخرت کا گھر! |
| احمد رضا خان | > سلامتی ہو تم پر تمہارے صبر کا بدلہ تو پچھلا گھر کیا ہی خوب ملا، |
| احمد علی | کہیں گے تم پر سلامتی ہو تمہارے صبر کرنے کی وجہ سے پھر آخرت کا گھر کیا ہی اچھا ہے |
| فتح جالندھری | > (اور کہیں گے) تم پر رحمت ہو (یہ) تمہاری ثابت قدمی کا بدلہ ہے اور عاقبت کا گھر خوب (گھر) ہے |
| طاہر القادری | > (انہیں خوش آمدید کہتے اور مبارک باد دیتے ہوئے کہیں گے:) تم پر سلامتی ہو تمہارے صبر کرنے کے صلہ میں، پس (اب دیکھو) آخرت کا گھر کیا خوب ہے، |
| علامہ جوادی | کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہو کہ تم نے صبر کیا ہے اور اب آخرت کا گھر تمہاری بہترین منزل ہے |
| ایم جوناگڑھی | کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہو، صبر کے بدلے، کیا ہی اچھا (بدلہ) ہے اس دار آخرت کا |
| حسین نجفی | > (اور کہیں گے) سلام علیکم اس دار آخرت کا انجام کیسا اچھا ہے؟ |
| M.Daryabadi: | Peace be upOn you for ye patiently persevered. Excellent then is the happy end in the Abode! |
| M.M.Pickthall: | (Saying): Peace be unto you because ye persevered. Ah, passing sweet will be the sequel of the (heavenly) Home. |
| Saheeh International: | "Peace be upon you for what you patiently endured. And excellent is the final home." |
| Shakir: | Peace be on you because you were constant, how excellent, is then, the issue of the abode. |
| Yusuf Ali: | "Peace unto you for that ye persevered in patience! Now how excellent is the final home!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
عاقبت کا گھر کس طرح کے لوگوں کا ہو گا