اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 21-پارہ نمبر              The Clans-33 سورت الحزاب Ayah No-2 ایت نمبر

وَّ اتَّبِعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًاۙ
آسان اُردو اور پیروی کریں جو آپﷺ کے رب سے آپﷺ کی طرف وحی کی جاتی ہے. بے شک! اللہ،جو تم کرتے ہو اُس سے باخبر ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر جو وحی بھیجی جارہی ہے اس کی پیروی کرو، تم جو کچھ کرتے ہو، اللہ یقینی طور پر اسے پوری طرح باخبر ہے۔
ابو الاعلی مودودی پیروی کرو اُس بات کی جس کا اشارہ تمہارے رب کی طرف سے تمہیں کیا جا رہا ہے، اللہ ہر اُس بات سے باخبر ہے جو تم لوگ کرتے ہو
احمد رضا خان اور اس کی پیروی رکھنا جو تمہارے رب کی طرف سے تمہیں وحی ہوتی ہے، اے لوگو! اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے،
احمد علی اور اس کی تابعداری کر جو تیرے رب کی طرف سے تیری طرف بھیجا گیا ہے بے شک الله تمہارے کاموں سے خبردار ہے
فتح جالندھری اور جو (کتاب) تم کو تمہارے پروردگار کی طرف سے وحی کی جاتی ہے اُسی کی پیروی کئے جانا۔ بےشک خدا تمہارے سب عملوں سے خبردار ہے
طاہر القادری اور آپ اس (فرمان) کی پیروی جاری رکھیئے جو آپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے وحی کیا جاتا ہے، بیشک اللہ ان کاموں سے خبردار ہے جو تم انجام دیتے ہو،
علامہ جوادی اور جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے وحی کی جاتی ہے اسی کا اتباع کرتے رہیں کہ اللہ تم لوگوں کے اعمال سے خوب باخبر ہے
ایم جوناگڑھی جو کچھ آپ کی جانب آپ کے رب کی طرف سے وحی کی جاتی ہے اس کی تابعداری کریں (یقین مانو) کہ اللہ تمہارے ہر ایک عمل سے باخبر ہے
حسین نجفی اور جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ کو وحی کی جاتی ہے اس کی پیروی کریں بے شک تم لوگ جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے خوب باخبر ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And follow that which is revealed to thee from thy Lord; verily Allah is of that which ye Work ever Aware.
M.M.Pickthall: And follow that which is inspired in thee from thy Lord. Lo! Allah is Aware of what ye do.
Saheeh International: And follow that which is revealed to you from your Lord. Indeed Allah is ever, with what you do, Acquainted.
Shakir: And follow what is revealed to you from your Lord; surely Allah is Aware of what you do;
Yusuf Ali: But follow that which comes to thee by inspiration from thy Lord: for Allah is well acquainted with (all) that ye do.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
محکم ایت کیوں کہ اس میں حکم ہے
اب یہ ایت تاریخی اس بنا پر ہے کہ خطاب نبی اکرم ﷺ کو تھا، سبق اس سے یہ حاصل ہو سکتا ہے کہ پیروی اُس کی کرنی چاہیےجو نبی اکرمﷺ کی طرف وحی کی گئی ہے یعنی قران