Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           The Clans-33 سورت الحزاب ›Ayah No-3 ایت نمبر
| وَّ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا |
| آسان اُردو | اور اللہ پر بھروسہ (توکل) کریں، اور اللہ، ایک وکیل کے طور پر کافی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اللہ پر بھروسہ رکھو اور کام بنانے کے لیے اللہ بالکل کافی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اللہ پر توکل کرو، اللہ ہی وکیل ہونے کے لیے کافی ہے |
| احمد رضا خان | اور اے محبوب! تم اللہ پر بھروسہ رکھو، اور اللہ بس ہے کام بنانے والا، |
| احمد علی | اور الله پر بھروسہ کر اور الله ہی کارساز کافی ہے |
| فتح جالندھری | اور خدا پر بھروسہ رکھنا۔ اور خدا ہی کارساز کافی ہے |
| طاہر القادری | اور اللہ پر بھروسہ (جاری) رکھئے، اور اللہ ہی کارساز کافی ہے، |
| علامہ جوادی | اور اپنے خدا پر اعتماد کیجئے کہ وہ نگرانی کے لئے بہت کافی ہے |
| ایم جوناگڑھی | آپ اللہ ہی پر توکل رکھیں، وه کار سازی کے لئے کافی ہے |
| حسین نجفی | اور آپ اپنے پروردگار پر توکل کریں بے شک اللہ تعالیٰ کارسازی کیلئے کافی ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And put thy trust in Allah and Allah sufficeth as a Trustee. |
| M.M.Pickthall: | And put thy trust in Allah, for Allah is sufficient as Trustee. |
| Saheeh International: | And rely upon Allah; and sufficient is Allah as Disposer of affairs. |
| Shakir: | And rely on Allah; and Allah is sufficient for a Protector. |
| Yusuf Ali: | And put thy trust in Allah, and enough is Allah as a disposer of affairs. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
محکم ایت کیوں کہ اس میں حکم ہے
اب یہ ایت تاریخی اس بنا پر ہے کہ خطاب نبی اکرم ﷺ کو تھا، سبق اس سے یہ حاصل ہو سکتا ہے کہ مومن کو اللہ پر توکل کرنا چاہیے
٭قرآن کی پیروی کرنی چاہیے چاہے ساری دنیا اس کے خلاف ہو. اور اللہ پر بھروسہ کرنا چاہیے