اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 22-پارہ نمبر              Saba-34 سورت سبا Ayah No-34 ایت نمبر

وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا فِیْ قَرْیَةٍ مِّنْ نَّذِیْرٍ اِلَّا قَالَ مُتْرَفُوْهَاۤ١ۙ اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ
آسان اُردو اور نہیں بھیجا ہم نے ایک بستی میں ڈرانے والا ماسوائے کہ اس (بستی) کے امیر لوگوں نے کہا: بے شک! ہم، جس کے ساتھ تم بھیجے گے ہو اُس سے کفر(انکار) کرتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جس کسی بستی میں ہم نے کوئی خبردار کرنے والا پیغمبر بھیجا، اس کے خوش حال لوگوں نے یہی کہا کہ : جس پیغام کے ساتھ تمہیں بھیجا گیا ہے ہم اس کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ہم نے کسی بستی میں ایک خبردار کرنے والا بھیجا ہو اور اس بستی کے کھاتے پیتے لوگوں نے یہ نہ کہا ہو کہ جو پیغام تم لے کر آئے ہو اس کو ہم نہیں مانتے
احمد رضا خان اور ہم نے جب کبھی کسی شہر میں کوئی ڈر سنانے والا بھیجا وہاں کے آسودوں (امیروں) نے یہی کہا کہ تم جو لے کر بھیجے گئے ہم اس کے منکر ہیں
احمد علی اور ہم نے جس کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا بھیجا تو وہاں کے دولتمندوں نے یہی کہا کہ تم جو لے کر آئے ہو ہم نہیں مانتے
فتح جالندھری اور ہم نے کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا نہیں بھیجا مگر وہاں کے خوش حال لوگوں نے کہا کہ جو چیز تم دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کے قائل نہیں
طاہر القادری اور ہم نے کسی بستی میں کوئی ڈر سنانے والا نہیں بھیجا مگر یہ کہ وہاں کے خوشحال لوگوں نے (ہمیشہ یہی) کہا کہ تم جو (ہدایت) دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کے مُنکِر ہیں،
علامہ جوادی اور ہم نے کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا نہیں بھیجا مگر یہ کہ اس کے بڑے لوگوں نے یہ کہہ دیا کہ ہم تمہارے پیغام کا انکار کرنے والے ہیں
ایم جوناگڑھی اور ہم تو جس بستی میں جو بھی آگاه کرنے واﻻ بھیجا وہاں کے خوشحال لوگوں نے یہی کہا کہ جس چیز کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ہم اس کے ساتھ کفر کرنے والے ہیں
حسین نجفی اور ہم نے جب بھی کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا (نبی(ع)) بھیجا تو وہاں کے آسودہ حال لوگوں نے یہی کہا کہ جس (دین) کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ہم اسے نہیں مانتے۔
=========================================
M.Daryabadi: And We sent not a warner Unto a town but the affluent thereof said:' verily in that wherewith ye have been sent we are disbelievers.
M.M.Pickthall: And We sent not unto any township a warner, but its pampered ones declared: Lo! we are disbelievers in that wherewith ye have been sent.
Saheeh International: And We did not send into a city any warner except that its affluent said, "Indeed we, in that with which you were sent, are disbelievers."
Shakir: And We never sent a warner to a town but those who led lives in ease in it said: We are surely disbelievers in what you are sent with.
Yusuf Ali: Never did We send a warner to a population, but the wealthy ones among them said: "We believe not in the (Message) with which ye have been sent."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
ایک اٹل حقیقت کہ یہ امیر یا اسودہ حال لوگ کسی معاشرے کے ہوتے ہیں جو کہ کفر یا انکار کرنا شروع کر دیتے ہیں