Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-88 ایت نمبر
| اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ زِدْنٰهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوْا یُفْسِدُوْنَ |
| آسان اُردو | جو لوگ کفر کرتے ہیں اور (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکتے ہیں ہم اُن کو عذاب پرعذاب زیادہ دیں گے اس وجہ سے جو وہ فساد (بُرائیاں)کیا کرتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جن لوگوں نے کفر اپنا لیا تھا، اور دوسروں کو اللہ کے راستے سے روکا تھا، ان کے عذاب پر ہم مزید عذاب کا اضافہ کرتے رہیں گے، کیونکہ وہ فساد مچایا کرتے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جن لوگوں نے خود کفر کی راہ اختیار کی اور دوسروں کو اللہ کی راہ سے روکا انہیں ہم عذاب پر عذاب دیں گے اُس فساد کے بدلے جو وہ دنیا میں برپا کرتے رہے |
| احمد رضا خان | جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا ہم نے عذاب پر عذاب بڑھایا بدلہ ان کے فساد کا، |
| احمد علی | جو لوگ منکر ہوئے اور الله کی راہ سے روکتے رہے ہم ان پر عذاب پر عذاب بڑھاتے جائیں گے بسبب اس کے کہ وہ فساد کرتے تھے |
| فتح جالندھری | جن لوگوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) خدا کے رستے سے روکا ہم اُن کو عذاب پر عذاب دیں گے۔ اس لیے کہ شرارت کیا کرتے تھے |
| طاہر القادری | جن لوگوں نے کفر کیا اور (دوسروں کو) اللہ کی راہ سے روکتے رہے ہم ان کے عذاب پر عذاب کا اضافہ کریں گے اس وجہ سے کہ وہ فساد انگیزی کرتے تھے، |
| علامہ جوادی | جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور راہ خدا میں رکاوٹ پیدا کی ہم نے ان کے عذاب میں مزید اضافہ کردیا کہ یہ لوگ فساد برپا کیا کرتے تھے |
| ایم جوناگڑھی | جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راه سے روکا ہم انہیں عذاب پر عذاب بڑھاتے جائیں گے، یہ بدلہ ہوگا ان کی فتنہ پردازیوں کا |
| حسین نجفی | جن لوگوں نے کفر کیا اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا۔ تو ہم ان کے فساد پھیلانے کی پاداش میں ان کے عذاب پر ایک اور عذاب کا اضافہ کر دیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Those who disbelieved and hindered others from the way of Allah- We shall increase for them torment upon torment for they have been spreading corruption. |
| M.M.Pickthall: | For those who disbelieve and debar (men) from the way of Allah, We add doom to doom because they wrought corruption, |
| Saheeh International: | Those who disbelieved and averted [others] from the way of Allah - We will increase them in punishment over [their] punishment for what corruption they were causing. |
| Shakir: | (As for) those who disbelieve and turn away from Allah's way, We will add chastisement to their chastisement because they made mischief. |
| Yusuf Ali: | Those who reject Allah and hinder (men) from the Path of Allah - for them will We add Penalty to Penalty; for that they used to spread mischief. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
کفر کرنے والے اور اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکنے والے