Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Ya Sin-36 سورت یٰس ›Ayah No-66 ایت نمبر
| وَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى یُبْصِرُوْنَ |
| آسان اُردو | اور اگرہم چاہتے، تو واقعی ہم اُن کی اُنکھوں پر (دنیا میں) اندھا پن ڈال دیتے پھر وہ راستے کو بھاگتے پھروہ کسطرح دیکھ سکتے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اگر ہم چاہیں تو (یہیں دنیا میں ان کی آنکھیں مل یا میٹ کردیں، پھر یہ راستے (کی تلاش) میں بھاگے پھریں، لیکن انہیں کہاں کچھ سجھائی دے گا۔ ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم چاہیں تو اِن کی آنکھیں موند دیں، پھر یہ راستے کی طرف لپک کر دیکھیں، کہاں سے اِنہیں راستہ سجھائی دے گا؟ |
| احمد رضا خان | اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں مٹادیتے پھر لپک کر رستہ کی طرف جاتے تو انہیں کچھ نہ سوجھتا |
| احمد علی | اور اگر ہم چاہیں تو ان کی آنکھیں مٹاڈالیں پس وہ راستہ کی طرف دوڑیں پھر وہ کیوں کر دیکھ سکیں |
| فتح جالندھری | اور اگر ہم چاہیں تو ان کی آنکھوں کو مٹا کر (اندھا کر) دیں۔ پھر یہ رستے کو دوڑیں تو کہاں دیکھ سکیں گے |
| طاہر القادری | اور اگر ہم چاہتے تو اُن کی آنکھوں کے نشان تک مِٹا دیتے پھر وہ راستے پر دوڑتے تو کہاں دیکھ سکتے، |
| علامہ جوادی | اور ہم اگر چاہیں تو ان کی آنکھوں کو مٹا دیں پھر یہ راستہ کی طرف قدم بڑھاتے رہیں لیکن کہاں دیکھ سکتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں بے نور کر دیتے پھر یہ رستے کی طرف دوڑتے پھرتے لیکن انہیں کیسے دکھائی دیتا؟ |
| حسین نجفی | اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھوں کو مٹا دیتے پھر وہ راستہ کی طرف دوڑتے تو ان کو کہاں نظر آتا؟ |
| M.Daryabadi: | And if We listed, surely We should wipe out their eyes so that they would struggle for the way how then would they see? |
| M.M.Pickthall: | And had We willed, We verily could have quenched their eyesight so that they should struggle for the way. Then how could they have seen? |
| Saheeh International: | And if We willed, We could have obliterated their eyes, and they would race to [find] the path, and how could they see? |
| Shakir: | And if We please We would certainly put out their eyes, then they would run about groping for the way, but how should they see? |
| Yusuf Ali: | If it had been our Will, We could surely have blotted out their eyes; then should they have run about groping for the Path, but how could they have seen? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے