Chapter No 12-پارہ نمبر    ‹             Hud-11 سورت ھود         ›Ayah No-111 ایت نمبر
| وَ اِنَّ كُلًّا لَّمَّا لَیُوَفِّیَنَّهُمْ رَبُّكَ اَعْمَالَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ بِمَا یَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ |
| آسان اُردو | اور بے شک! آپؐ کا رب سب کو اُن کے جو اعمال ہیں واقعی پورے پورے لوٹادے گا بے شک! وہ اُس سے باخبر ہے جو وہ(کام) کرتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور یقین رکھو کہ سب لوگوں کا معاملہ یہی ہے کہ تمہارا پروردگار ان کے اعمال کا بدلہ پورا پورا دے گا۔ یقینا وہ ان کے تمام اعمال سے پوری طرح باخبر ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور یہ بھی واقعہ ہے کہ تیرا رب انہیں ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے کر رہے گا، یقیناً وہ ان کی سب حرکتوں سے باخبر ہے |
| احمد رضا خان | اور بیشک جتنے ہیں ایک ایک کو تمہارا رب اس کا عمل پورا بھردے گا اسے ان کے کا موں کی خبر ہے، |
| احمد علی | اورجتنے لوگ ہیں جب وقت آیا تیرا رب انہیں ان کے اعمال پورے دے گا بےشک وہ خبردار ہے اس چیز سے جو کر رہے ہیں |
| فتح جالندھری | اور تمہارا پروردگار ان سب کو (قیامت کے دن) ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا۔ بےشک جو عمل یہ کرتے ہیں وہ اس سے واقف ہے |
| طاہر القادری | بیشک آپ کا رب ان سب کو ان کے اَعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا، وہ جو کچھ کر رہے ہیں یقینًا وہ اس سے خوب آگاہ ہے، |
| علامہ جوادی | اور یقیناتمہارا پروردگار سب کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا اور وہ ان سب کے اعمال سے خوب باخبر ہے |
| ایم جوناگڑھی | یقیناًان میں سے ہر ایک جب ان کے روبرو جائے گا تو آپ کا رب اسے اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا۔ بیشک وه جو کر رہے ہیں ان سے وه باخبر ہے |
| حسین نجفی | اور یقیناً آپ کا پروردگار ان سب کو ان کے اعمال کا (بدلہ) پورا پورا دے گا بے شک جو کچھ یہ لوگ کر رہے ہیں خدا اس سے پوری طرح باخبر ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And verily unto each will thy Lord repay their works in full; verily of that which they work He is Aware. |
| M.M.Pickthall: | And lo! unto each thy Lord will verily repay his works in full. Lo! He is Informed of what they do. |
| Saheeh International: | And indeed, each [of the believers and disbelievers] - your Lord will fully compensate them for their deeds. Indeed, He is Acquainted with what they do. |
| Shakir: | And your Lord will most surely pay back to all their deeds in full; surely He is aware of what they do. |
| Yusuf Ali: | And, of a surety, to all will your Lord pay back (in full the recompense) of their deeds: for He knoweth well all that they do. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اگر ایک لفظ کی بات نہ ہوتی تو کتاب میں اختلاف کا فیصلہ کر دیا جاتا