Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-16 ایت نمبر
| اَمِ اتَّخَذَ مِمَّا یَخْلُقُ بَنٰتٍ وَّ اَصْفٰكُمْ بِالْبَنِیْنَ |
| آسان اُردو | یا کیا اُس نے بیٹیاں لے لی ہیں اُس میں سے جو اُس نے پیدا کیا ہے، اور تمہیں بیٹوں سے منفرد کیا ہے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | بھلا کیا اللہ نے اپنی مخلوق میں سے اپنے لیے تو بیٹیاں پسند کی ہیں، اور تمہیں بیٹوں کے لیے منتخب کیا ہے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا اللہ نے اپنی مخلوق میں سے اپنے لیے بیٹیاں انتخاب کیں اور تمہیں بیٹوں سے نوازا؟ |
| احمد رضا خان | کیا اس نے اپنے لیے اپنی مخلوق میں سے بیٹیاں لیں اور تمہیں بیٹوں کے ساتھ خاص کیا |
| احمد علی | کیا اس نے اپنی مخلوقات میں سے بیٹیاں لے لیں اور تمہیں بیٹے چن کر دیئے |
| فتح جالندھری | کیا اس نے اپنی مخلوقات میں سے خود تو بیٹیاں لیں اور تم کو چن کر بیٹے دیئے |
| طاہر القادری | (اے کافرو! اپنے پیمانۂ فکر کے مطابق یہی جواب دو کہ) کیا اس نے اپنی مخلوقات میں سے (خود اپنے لئے تو) بیٹیاں بنا رکھی ہیں اور تمہیں بیٹوں کے ساتھ مختص کر رکھا ہے، |
| علامہ جوادی | سچ بتاؤ کیا خدا نے اپنی تمام مخلوقات میں سے اپنے لئے لڑکیوں کو منتخب کیا ہے اور تمہارے لئے لڑکوں کو پسند کیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | کیا اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق میں سے بیٹیاں تو خود رکھ لیں اور تمہیں بیٹوں سے نوازا |
| حسین نجفی | کیا خدا نے اپنی مخلوق میں سے اپنے لئے بیٹیاں منتخب کی ہیں اور تمہیں بیٹوں کے ساتھ مخصوص کر دیا؟ |
| M.Daryabadi: | Hath He taken for Himself from whatsoever He hath created daughters, and hath honoured you with sons. |
| M.M.Pickthall: | Or chooseth He daughters of all that He hath created, and honoureth He you with sons? |
| Saheeh International: | Or has He taken, out of what He has created, daughters and chosen you for [having] sons? |
| Shakir: | What! has He taken daughters to Himself of what He Himself creates and chosen you to have sons? |
| Yusuf Ali: | What! has He taken daughters out of what He himself creates, and granted to you sons for choice? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭یعنی تمہیں بیٹے دے دئیے ہیں اور خود اپنے لیے بیٹیاں رکھ لی ہیں