Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-17 ایت نمبر
| وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ كَظِیْمٌ |
| آسان اُردو | اور اگر اُن (لوگوں)میں سے کسی کو بشارت دی جاتی ہے اُس کی جو وہ رحمان کے لیے مثال دیتا ہے، تو اُس کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اور وہ اندر ہی اندر کھولتاہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | حالانکہ ان میں سے کسی کو جب اس (بیٹی) کی (ولادت) خوشخبری دی جاتی ہے جو اس نے خدائے رحمن کی طرف منسوب کر رکھی ہے تو اس کا چہرہ سیاہ پڑجاتا ہے، اور وہ دل ہی دل میں گھٹتا رہتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور حال یہ ہے کہ جس اولاد کو یہ لوگ اُس خدائے رحمان کی طرف منسوب کرتے ہیں اُس کی ولادت کا مژدہ جب خود اِن میں سے کسی کو دیا جاتا ہے تو اُس کے منہ پر سیاہی چھا جاتی ہے اور وہ غم سے بھر جاتا ہے |
| احمد رضا خان | اور جب ان میں کسی کو خوشخبری دی جائے اس چیز کی جس کا وصف رحمن کے لیے بتاچکا ہے تو دن بھر اس کا منہ کالا رہے اور غم کھایا کرے |
| احمد علی | اور جب ان میں سے کسی کو اس چیز کی خوشخبری دی جائے جسے رحمان کے لیے ٹھیراتا ہے تو اس کا منہ سیاہ ہو جاتا ہے اور و ہ دل میں کڑھتا رہتا ہے |
| فتح جالندھری | حالانکہ جب ان میں سے کسی کو اس چیز کی خوشخبری دی جاتی ہے جو انہوں نے خدا کے لئے بیان کی ہے تو اس کا منہ سیاہ ہوجاتا اور وہ غم سے بھر جاتا ہے |
| طاہر القادری | حالانکہ جب ان میں سے کسی کو اُس (کے گھر میں بیٹی کی پیدائش) کی خبر دی جاتی ہے جسے انہوں نے (خدائے) رحمان کی شبیہ بنا رکھا ہے تو اس کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اور غم و غصّہ سے بھر جاتا ہے، |
| علامہ جوادی | اور جب ان میں سے کسی کو اسی لڑکی کی بشارت دی جاتی ہے جو مثال انہوں نے رحمان کے لئے بیان کی ہے تو اس کا چہرہ سیاہ ہوجاتا ہے اور غصہّ کے گھونٹ پینے لگتاہے |
| ایم جوناگڑھی | (حاﻻنکہ) ان میں سے کسی کو جب اس چیز کی خبر دی جائے جس کی مثال اس نے (اللہ) رحمٰن کے لیے بیان کی ہے تو اس کا چہره سیاه پڑ جاتا ہے اور وه غمگین ہو جاتا ہے |
| حسین نجفی | اور جب ان میں سے کسی کو اس (بیٹی) کی بشارت دی جاتی ہے جسے وہ خدا کی صفت قرار دیتا ہے تو اس کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اور اس کا دل غم سے بھر جاتا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And when there is announced Unto any of them the birth of that which he likeneth Unto the Compassionate, his countenance remaineth darkened the whole day and he is wroth inwardly." |
| M.M.Pickthall: | And if one of them hath tidings of that which he likeneth to the Beneficent One, his countenance becometh black and he is full of inward rage. |
| Saheeh International: | And when one of them is given good tidings of that which he attributes to the Most Merciful in comparison, his face becomes dark, and he suppresses grief. |
| Shakir: | And when one of them is given news of that of which he sets up as a likeness for the Beneficent Allah, his face becomes black and he is full of rage. |
| Yusuf Ali: | When news is brought to one of them of (the birth of) what he sets up as a likeness to (Allah) Most Gracious, his face darkens, and he is filled with inward grief! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
لوگ اللہ کےلیے تو بیٹیاں منسوب کرتے ہیں اور خود بیٹے پسند کرتے ہیں