Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-18 ایت نمبر
| اَوَ مَنْ یُّنَشَّؤُا فِی الْحِلْیَةِ وَ هُوَ فِی الْخِصَامِ غَیْرُ مُبِیْنٍ |
| آسان اُردو | یا کیا وہ (لڑکی) جو ظاہری زیور میں پرورش پاتی ہے،اور وہ جھگڑے (بحث) میں غیر واضح ہے (وہ لوگ خدا کے لیے پسند کرتے ہیں)؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور کیا (اللہ نے ایسی اولاد پسند کی ہے) جو زیوروں میں پالی پوسی جاتی ہے اور جو بحث مباحثے میں اپنی بات کھل کر بھی نہیں کہہ سکتی ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اور کیا وہ جو گہنے (زیور) میں پروان چڑھے اور بحث میں صاف بات نہ کرے |
| احمد رضا خان | |
| احمد علی | کیا اس کے لیے وہ ہے جو زیور میں پلتی ہے اور وہ جھگڑتے میں بات نہیں کر سکتی |
| فتح جالندھری | کیا وہ جو زیور میں پرورش پائے اور جھگڑے کے وقت بات نہ کرسکے (خدا کی) بیٹی ہوسکتی ہے؟ |
| طاہر القادری | اور کیا (اللہ اپنے امور میں شراکت و معاونت کے لئے اسے اولاد بنائے گا) جو زیور و زینت میں پرورش پائے اور (نرمیٔ طبع اور شرم و حیاء کے باعث) جھگڑے میں واضح (رائے کا اظہار کرنے والی بھی) نہ ہو، |
| علامہ جوادی | کیا جس کو زیورات میں پالا جاتا ہے اور وہ جھگڑے کے وقت صحیح بات بھی نہ کرسکے (وہی خدا کی اولاد ہے |
| ایم جوناگڑھی | کیا (اللہ کی اوﻻد لڑکیاں ہیں) جو زیورات میں پلیں اور جھگڑے میں (اپنی بات) واضح نہ کرسکیں؟ |
| حسین نجفی | کیا (خدا کیلئے وہ ہے) جو زیوروں میں پرورش پائے اور بحث و تکرار میں اپنا مدعا واضح نہ کر سکے؟ |
| M.Daryabadi: | Hath He taken to Himself that which is reared in ornaments, and is in contention not plain? |
| M.M.Pickthall: | (Liken they then to Allah) that which is bred up in outward show, and in dispute cannot make itself plain? |
| Saheeh International: | So is one brought up in ornaments while being during conflict unevident [attributed to Allah]? |
| Shakir: | What! that which is made in ornaments and which in contention is unable to make plain speech! |
| Yusuf Ali: | Is then one brought up among trinkets, and unable to give a clear account in a dispute (to be associated with Allah)? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭ زیور بناؤ سنگار عورت کا حق اور وہ ایک صنف نازک ہے