اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 28-پارہ نمبر                   Mutual Disillusion-64 سورت التغابن Ayah No-8 ایت نمبر

فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ النُّوْرِ الَّذِیْۤ اَنْزَلْنَا١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ
آسان اُردو چنانچہ اللہ، اُس کے رسولﷺ اور جو نور(قرآن) ہم نے نازل کیا ہے اُس پر ایمان لے آؤ.اور اللہ، اُس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی لہذا اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس روشنی پر ایمان لاؤ جو ہم نے نازل کی ہے، اور تم جو کچھ کرتے ہو، اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔
ابو الاعلی مودودی پس ایمان لاؤ اللہ پر، اور اُس کے رسول پر، اور اُس روشنی پر جو ہم نے نازل کی ہے جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے
احمد رضا خان تو ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول اور اس نور پر جو ہم نے اتارا، اور اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے،
احمد علی پس الله اوراس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس نور پر جو ہم نے نازل کیا ہے اور الله اس سے جو تم کرتے ہو خبردار ہے
فتح جالندھری تو خدا پر اور اس کے رسول پر اور نور (قرآن) پر جو ہم نے نازل فرمایا ہے ایمان لاؤ۔ اور خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے
طاہر القادری پس تم اللہ اور اُس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور اُس نور پر ایمان لاؤ جسے ہم نے نازل فرمایا ہے، اور اللہ اُن کاموں سے خوب آگاہ ہے جو تم کرتے ہو،
علامہ جوادی لہذا خدا اور رسول اور اس نور پر ایمان لے آؤ جسے ہم نے نازل کیا ہے کہ اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے
ایم جوناگڑھی سو تم اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس نور پر جسے ہم نے نازل فرمایا ہے ایمان ﻻؤ اور اللہ تعالیٰ تمہارے ہر عمل پر باخبر ہے
حسین نجفی تو تم اللہ اور اس کے رسول(ص) پر ایمان لاؤ اور اس نور پر جو ہم نے نازل کیا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہواللہ اس سے اچھی طرح باخبر ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore believe in Allah and His apostle and the Light which We have sent down: And Allah is of that which ye work Aware.
M.M.Pickthall: So believe in Allah and His messenger and the light which We have revealed. And Allah is Informed of what ye do.
Saheeh International: So believe in Allah and His Messenger and the Qur'an which We have sent down. And Allah is Acquainted with what you do.
Shakir: Therefore believe in Allah and His Apostle and the Light which We have revealed; and Allah is Aware of what you do.
Yusuf Ali: Believe, therefore, in Allah and His Messenger, and in the Light which we have sent down. And Allah is well acquainted with all that ye do.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ف کی وجہ سے ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
چنانچہ کافرین کی ان ایات میں تشریح بنے گی کہ جو ان تین چیزوں پر ایمان نہیں لاتے
محکم ایت