Chapter No 8-پارہ نمبر    ‹                  The Cattle-6 سورت الانعام ›Ayah No-129 ایت نمبر
وَ كَذٰلِكَ نُوَلِّیْ بَعْضَ الظّٰلِمِیْنَ بَعْضًۢا بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ |
آسان اُردو | اوراسطرح ہم بعض ظالمین(نافرمانبرداروں) کو بعض کی طرف موڑ دیتے ہیں اس وجہ سے جو وہ کماتے (اعمال کرتے) ہیں |
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
ایم تقی عثمانی | اور اسی طرح ہم ظالموں کو ان کے کمائے ہوئے اعمال کی وجہ سے ایک دوسرے پر مسلط کردیتے ہیں۔ ۔ |
ابو الاعلی مودودی | دیکھو، اس طرح ہم (آخر ت میں) ظالموں کو ایک دوسرے کا ساتھی بنائیں گے اُس کمائی کی وجہ سے جو وہ (دنیا میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر) کرتے تھے |
احمد رضا خان | اور یونہی ہم ظالموں میں ایک کو دوسرے پر مسلط کرتے ہیں بدلہ ان کے کیے کا |
احمد علی | اور اسی طرح ہم گنہگاروں کو ایک دوسرے کے ساتھ ان کے اعمال کے سبب سے ملا دیں گے |
فتح جالندھری | اور اسی طرح ہم ظالموں کو ان کے اعمال کے سبب جو وہ کرتے تھے ایک دوسرے پر مسلط کر دیتے ہیں |
طاہر القادری | اسی طرح ہم ظالموں میں سے بعض کو بعض پر مسلط کرتے رہتے ہیں ان اعمالِ(بد) کے باعث جو وہ کمایا کرتے ہیں، |
علامہ جوادی | اور اسی طرح ہم بعض ظالموں کو ان کے اعمال کی بنا پر بعض پر مسلّط کردیتے ہیں |
ایم جوناگڑھی | اور اسی طرح ہم بعض کفار کو بعض کے قریب رکھیں گے ان کے اعمال کے سبب |
حسین نجفی | اور اسی طرح ہم بعض ظالموں کو ان کے اعمال (کرتوتوں) کی وجہ سے بعض کا سرپرست بناتے ہیں (یا ایک دوسرے پر مسلط کرتے ہیں)۔ |
M.Daryabadi: | And thus We shall keep some of the wrong-doers close to others for that which they were wont to earn. |
M.M.Pickthall: | Thus We let some of the wrong-doers have power over others because of what they are wont to earn. |
Saheeh International: | And thus will We make some of the wrongdoers allies of others for what they used to earn. |
Shakir: | And thus do We make some of the iniquitous to befriend others on account of what they earned. |
Yusuf Ali: | Thus do we make the wrong-doers turn to each other, because of what they earn. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
اس ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اسطرح لوگوں کے کیے ہوے کی وجہ سے اُن کو ایک دوسرے کا دوست بنا دیا جاتا ہے