Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹           The Ant-27 سورت النمل ›Ayah No-52 ایت نمبر
| فَتِلْكَ بُیُوْتُهُمْ خَاوِیَةًۢ بِمَا ظَلَمُوْا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ |
| آسان اُردو | پھر یہ ہیں اُن کے گرے پڑے گھر اُس وجہ سے جووہ ظلم(نافرمانی) کرتے تھے. بے شک! اس(واقعہ) میں جاننے والے لوگوں کے لیے (اللہ کی طاقت کی) ایک نشانی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | چنانچہ وہ رہے ان کے گھر جو ان کے ظلم کی وجہ سے ویران پڑے ہیں۔ یقینا اس واقعے میں ان لوگوں کے لیے عبرت کا سامان ہے جو علم سے کام لیتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ اُن کے گھر خالی پڑے ہیں اُس ظلم کی پاداش میں جو وہ کرتے تھے، اس میں ایک نشان عبرت ہے اُن لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں |
| احمد رضا خان | تو یہ ہیں ان کے گھر ڈھے پڑے بدلہ ان کے ظلم کا، بیشک اس میں نشانی ہے جاننے والوں کے لیے، |
| احمد علی | سو یہ ان کے گھر ہیں جو ان کے ظلم کے سبب سے ویران پڑے ہیں بے شک اس میں دانشمندو ں کے لیے عبرت ہے |
| فتح جالندھری | اب یہ ان کے گھر ان کے ظلم کے سبب خالی پڑے ہیں۔ جو لوگ دانش رکھتے ہیں، ان کے لئے اس میں نشانی ہے |
| طاہر القادری | سو یہ ان کے گھر ویران پڑے ہیں اس لئے کہ انہوں نے ظلم کیا تھا۔ بیشک اس میں اس قوم کے لئے (عبرت کی) نشانی ہے جو علم رکھتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اب یہ ان کے گھر ہیں جو ظلم کی بنائ پر خالی پڑے ہوئے ہیں اور یقینا اس میں صاحبانِ علم کے لئے ایک نشانی پائی جاتی ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ ہیں ان کے مکانات جو ان کے ﻇلم کی وجہ سے اجڑے پڑے ہیں، جو لوگ علم رکھتے ہیں ان کے لیےاس میں بڑی نشانی ہے |
| حسین نجفی | سو یہ ان کے گھر ہیں جو ان کے ظلم کی وجہ سے ویران پڑے ہیں۔ بےشک اس (واقعہ) میں ایک بڑی نشانی ہے ان لوگوں کیلئے جو علم رکھتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | So yonder are their houses overturned, for they did wrong. Verily, herein is a sign unto a people who know. |
| M.M.Pickthall: | See, yonder are their dwellings empty and in ruins because they did wrong. Lo! herein is indeed a portent for a people who have knowledge. |
| Saheeh International: | So those are their houses, desolate because of the wrong they had done. Indeed in that is a sign for people who know. |
| Shakir: | So those are their houses fallen down because they were unjust, most surely there is a sign in this for a people who know. |
| Yusuf Ali: | Now such were their houses, - in utter ruin, - because they practised wrong-doing. Verily in this is a Sign for people of knowledge. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت صالح ؑ اور ان کی قوم کے بارے میں