Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹           The Ant-27 سورت النمل ›Ayah No-53 ایت نمبر
| وَ اَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَ |
| آسان اُردو | اور ہم نے بچا لیا اُن لوگوں کو جو ایمان والے تھے، اور برائیوں سے دور رہتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جو لوگ ایمان لائے تھے اور تقوی اختیار کیے ہوئے تھے ان سب کو ہم نے بچا لیا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور بچا لیا ہم نے اُن لوگوں کو جو ایمان لائے تھے اور نافرمانی سے پرہیز کرتے تھے |
| احمد رضا خان | اور ہم نے ان کو بچالیا جو ایمان لائے اور ڈرتے تھے |
| احمد علی | اور ہم نے ایمان اور تقویٰ والوں کو نجات دی |
| فتح جالندھری | اور جو لوگ ایمان لائے اور ڈرتے تھے ان کو ہم نے نجات دی |
| طاہر القادری | اور ہم نے ان لوگوں کو نجات بخشی جو ایمان لائے اور تقوٰی شعار ہوئے، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے ان لوگوں کو نجات د ے دی جو ایمان والے تھے اور تقویٰ الٰہی اختیار کئے ہوئے تھے |
| ایم جوناگڑھی | ہم نے ان کو جو ایمان ﻻئے تھے اور پرہیزگار تھے بال بال بچالیا |
| حسین نجفی | اور ہم نے ان لوگوں کو نجات دی جو ایمان لائے اور تقویٰ اختیار کئے ہوئے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | And We delivered those who believed and were wont to fear. |
| M.M.Pickthall: | And we saved those who believed and used to ward off (evil). |
| Saheeh International: | And We saved those who believed and used to fear Allah. |
| Shakir: | And We delivered those who believed and who guarded (against evil). |
| Yusuf Ali: | And We saved those who believed and practised righteousness. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت صالح ؑ اور ان کی قوم کے بارے میں