Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Believer-40 سورت المومن ›Ayah No-70 ایت نمبر
| الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِالْكِتٰبِ وَ بِمَاۤ اَرْسَلْنَا بِهٖ رُسُلَنَا١ۛ۫ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَۙ |
| آسان اُردو | جو لوگ کتاب کو جھٹلاتے ہیں اور اُس کو بھی جو ہم اُس(کتاب) کے ساتھ اپنے رسولوں کو بھیجتے ہیں (یعنی نشانیاں، معجزات) پس عنقریب اُن کو معلوم ہو جائے گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ لوگ وہ ہیں جنہوں نے اس کتاب کو بھی جھٹلایا ہے، اور اس (تعلیم) کو بھی جس کا حامل بنا کر ہم نے اپنے پیغمبر بھیجے تھے۔ چنانچہ انہیں عنقریب پتہ لگ جائے گا |
| ابو الاعلی مودودی | یہ لوگ جو اِس کتاب کو اور اُن ساری کتابوں کو جھٹلاتے ہیں جو ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجی تھیں؟عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا |
| احمد رضا خان | وہ جنہوں نے جھٹلائی کتاب اور جو ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجا، ف۱۵۰) وہ عنقریب جان جائیں گے |
| احمد علی | وہ لوگ جنہوں نے کتاب کو اور جو کچھ ہم نے رسولوں کو دے کر بھیجا تھا سب کو جھٹلا دیا پس انہیں معلوم ہو جائے گا |
| فتح جالندھری | جن لوگوں نے کتاب (خدا) کو اور جو کچھ ہم نے پیغمبروں کو دے کر بھیجا اس کو جھٹلایا۔ وہ عنقریب معلوم کرلیں گے |
| طاہر القادری | جن لوگوں نے کتاب کو (بھی) جھٹلا دیا اور ان (نشانیوں) کو (بھی) جن کے ساتھ ہم نے اپنے رسولوں کو بھیجا تھا، تو وہ عنقریب (اپنا انجام) جان لیں گے، |
| علامہ جوادی | جن لوگوں نے کتاب اور ان باتوں کی تکذیب کی جن کو دے کہ ہم نے پیغمبروں کو بھیجا تھا انہیں عنقریب اس کا انجام معلوم ہوجائےگا |
| ایم جوناگڑھی | جن لوگوں نے کتاب کو جھٹلایا اور اسے بھی جو ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجا انہیں ابھی ابھی حقیقت حال معلوم ہو جائے گی |
| حسین نجفی | جن لوگوں نے اس کتاب (قرآنِ مجید) کو جھٹلایا اور اس (پیغام) کو بھی جس کے ساتھ ہم نے اپنے پیغمبروں کو بھیجا تو انہیں بہت جلد (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا۔ |
| M.Daryabadi: | Those who belie the Book and that message wherewith We sent Our apostles, presently they shall come to know. |
| M.M.Pickthall: | Those who deny the Scripture and that wherewith We send Our messengers. But they will come to know, |
| Saheeh International: | Those who deny the Book and that with which We sent Our messengers - they are going to know, |
| Shakir: | Those who reject the Book and that with which We have sent Our Apostle; but they shall soon come to know, |
| Yusuf Ali: | Those who reject the Book and the (revelations) with which We sent our messengers: but soon shall they know,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت