Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Believer-40 سورت المومن ›Ayah No-69 ایت نمبر
| اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ١ؕ اَنّٰى یُصْرَفُوْنَ٤ۖۛۚ |
| آسان اُردو | کیا تم نے نہیں دیکھا اُن لوگوں کو جو اللہ کی آیات میں جھگڑتے ہیں، کیسے وہ پھرائے (بھٹکائے)جاتے ہیں!۔۔۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کیا تم نے ان لوگوں کو دیکھا جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑے نکالتے ہیں ؟ کوئی کہاں سے ان کا رخ پھیر دیتا ہے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | تم نے دیکھا اُن لوگوں کو جو اللہ کی آیات میں جھگڑے کرتے ہیں، کہاں سے وہ پھرائے جا رہے ہیں؟ |
| احمد رضا خان | کیا تم نے انہیں نہ دیکھا جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑے ہیں کہاں پھیرے جاتے ہیں |
| احمد علی | کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو الله کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں وہ کہاں پھرے چلے جا رہے ہیں |
| فتح جالندھری | کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو خدا کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں۔ یہ کہاں بھٹک رہے ہیں؟ |
| طاہر القادری | کیا آپ نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑا کرتے ہیں، وہ کہاں بھٹکے جا رہے ہیں، |
| علامہ جوادی | کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا ہے جو آیات الہٰی کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں آخر یہ کہاں بھٹکتے چلے جارہے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | کیا تو نے انہیں دیکھا جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں، وه کہاں پھیر دیے جاتے ہیں |
| حسین نجفی | کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اللہ کی آیتوں کے بارے میں جھگڑتے رہتے ہیں وہ کدھر پھرائے جا رہے ہیں؟ |
| M.Daryabadi: | Observest thou not those who wrangle concerning the revelations of Allah: whither are they turning away? |
| M.M.Pickthall: | Hast thou not seen those who wrangle concerning the revelations of Allah, how they are turned away? - |
| Saheeh International: | Do you not consider those who dispute concerning the signs of Allah - how are they averted? |
| Shakir: | Have you not seen those who dispute with respect to the communications of Allah: how are they turned away? |
| Yusuf Ali: | Seest thou not those that dispute concerning the Signs of Allah? How are they turned away (from Reality)?- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت