اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-39 ایت نمبر

قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ بِمَا كَذَّبُوْنِ
آسان اُردو اُس (رسول) نے کہا: میرے رب! میری مدد کر اُس وجہ سے جو وہ مجھے جھٹلا تے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی پیغمبر نے کہا : یا رب ! ان لوگوں نے مجھے جس طرح جھوٹا بنایا ہے، اس پر تو ہی میری مدد فرما۔
ابو الاعلی مودودی رسول نے کہا "پروردگار، اِن لوگوں نے جو میری تکذیب کی ہے، اس پر اب تو ہی میری نصرت فرما"
احمد رضا خان عرض کی کہ اے میرے رب میری مدد فرما اس پر کہ انہوں نے مجھے جھٹلایا،
احمد علی کہا اے میرے رب میری مدد کر کہ انہو ں نے مجھے جھٹلایا ہے
فتح جالندھری پیغمبر نے کہا کہ اے پروردگار انہوں نے مجھے جھوٹا سمجھا ہے تو میری مدد کر
طاہر القادری (پیغمبر نے) عرض کیا: اے میرے رب! میری مدد فرما اس صورتحال میں کہ انہوں نے مجھے جھٹلا دیا ہے،
علامہ جوادی اس رسول نے کہا کہ پروردگار تو ہماری مدد فرما کہ یہ سب ہماری تکذیب کررہے ہیں
ایم جوناگڑھی نبی نے دعا کی کہ پروردگار! ان کے جھٹلانے پر تو میری مدد کر
حسین نجفی اس (رسول) نے کہا اے میرے پروردگار! تو میری مدد کر! کیونکہ ان لوگوں نے مجھے جھٹلایا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: He said: my Lord! vindicate for they belie me.
M.M.Pickthall: He said: My Lord! Help me because they deny me,
Saheeh International: He said, "My Lord, support me because they have denied me."
Shakir: He said: O my Lord! help me against their calling me a liar.
Yusuf Ali: (The prophet) said: "O my Lord! help me: for that they accuse me of falsehood."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

یت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
جب لوگوں نے رسولوں کو جھٹلایا تو رسولوں نے رب سے دعا کی
نوحؑ کے بعد جو قومیں آئی ان کے بارے میں