Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Believers-23 سورت المومنون  ›Ayah No-40 ایت نمبر
| قَالَ عَمَّا قَلِیْلٍ لَّیُصْبِحُنَّ نٰدِمِیْنَۚ |
| آسان اُردو | اُس (کے رب) نے کہا: تھوڑا ہی عرصہ ہے، وہ واقعی نادم (پچھتانے والے)ہو جائیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ نے فرمایا : اب تھوڑی ہی دیر کی بات ہے کہ یہ لوگ پچھتاتے رہ جائیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جواب میں ارشاد ہوا "قریب ہے وہ وقت جب یہ اپنے کیے پر پچھتائیں گے" |
| احمد رضا خان | اللہ نے فرمایا کچھ دیر جاتی ہے کہ یہ صبح کریں گے پچھتاتے ہوئے |
| احمد علی | فرمایا تھوڑی دیر کے بعد یہ خود نادم ہوں گے |
| فتح جالندھری | فرمایا کہ یہ تھوڑے ہی عرصے میں پشیمان ہو کر رہ جائیں گے |
| طاہر القادری | ارشاد ہوا: تھوڑی ہی دیر میں وہ پشیماں ہو کر رہ جائیں گے، |
| علامہ جوادی | ارشاد ہوا کہ عنقریب یہ لوگ پشیمان ہوجائیں گے |
| ایم جوناگڑھی | جواب ملا کہ یہ تو بہت ہی جلد اپنے کئے پر پچھتانے لگیں گے |
| حسین نجفی | ارشاد ہوا کہ عنقریب یہ لوگ (اپنے کئے پر) پشیمان ہوں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Allah said: after a little while they will become regretful. |
| M.M.Pickthall: | He said: In a little while they surely will become repentant. |
| Saheeh International: | [Allah] said, "After a little, they will surely become regretful." |
| Shakir: | He said: In a little while they will most certainly be repenting. |
| Yusuf Ali: | (Allah) said: "In but a little while, they are sure to be sorry!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
رسولوں کی پکار کے بعد اللہ باری تعالی کا جواب
نوحؑ کے بعد جو قومیں آئی ان کے بارے میں