اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-38 ایت نمبر

اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلُ اِ۟فْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا وَّ مَا نَحْنُ لَهٗ بِمُؤْمِنِیْنَ
آسان اُردو نہیں ہے وہ (کچھ) ماسوائے ایک آدمی اُس نے اللہ پر ایک جھوٹ گھڑا ہے اورہم تو اُس کے ماننے والے نہیں ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (رہا یہ شخص، تو) یہ اور کچھ نہیں، ایک ایسا آدمی ہے جس نے اللہ پر جھوٹا بہتان گھڑا ہے، اور ہم اس پر ایمان لانے والے نہیں ہیں۔
ابو الاعلی مودودی یہ شخص خدا کے نام پر محض جھوٹ گھڑ رہا ہے اور ہم کبھی اس کی ماننے والے نہیں ہیں"
احمد رضا خان وہ تو نہیں مگر ایک مرد جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور ہم اسے ماننے کے نہیں
احمد علی بس یہ ایک ایسا شخص ہے جو الله پر جھوٹ باندھتا ہے اور ہم اسے ماننے والے نہیں ہیں
فتح جالندھری یہ تو ایک ایسا آدمی ہے جس نے خدا پر جھوٹ افتراء کیا ہے اور ہم اس کو ماننے والے نہیں
طاہر القادری یہ تو محض ایسا شخص ہے جس نے اللہ پر جھوٹا بہتان لگایا ہے اور ہم بالکل اس پر ایمان لانے والے نہیں ہیں،
علامہ جوادی یہ ایک ایسا آدمی ہے جو خدا پر بہتان باندھتا ہے اور ہم اس پر ایمان لانے والے نہیں ہیں
ایم جوناگڑھی یہ تو بس ایسا شخص ہے جس نے اللہ پر جھوٹ (بہتان) باندھ لیا ہے، ہم تو اس پر ایمان ﻻنے والے نہیں ہیں
حسین نجفی وہ نہیں ہے مگر ایک ایسا شخص جس نے خدا پر جھوٹا بہتان باندھا ہے اور ہم تو (اس کو) ماننے والے نہیں ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: He is but a man who hath fabricated against God a lie, and in him we are not going to be believers.
M.M.Pickthall: He is only a man who hath invented a lie about Allah. We are not going to put faith in him.
Saheeh International: He is not but a man who has invented a lie about Allah, and we will not believe him."
Shakir: He is naught but a man who has forged a lie against Allah, and we are not going to believe in him.
Yusuf Ali: "He is only a man who invents a lie against Allah, but we are not the ones to believe in him!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

یت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
یعنی نوحؑ کے بعد کے لوگوں میں جو رسول آے انے کے بارے میں لوگوں کے خیالات